پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

سکول کے دورے پر ننھی طالبہ کا سوال۔۔تحریک انصاف کے اہم رہنما سب پر بازی لے گئے

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فوکل پرسن میگا پراجیکٹس و ایم پی اے شوکت یوسفزئی نے گرلز پرائمری سکول کے دورے کے موقع پر طالبات سے لازمی سہولیات نہ ہونے پر معافی مانگ لی اور میسنگ فیسیلیٹیز کے نام پر دی جانے والی رقم سے سٹیشنری اور دیگر اشیاء کی خریداری کی تحقیقات کا حکم دیا۔ شوکت یوسفزئی نے گرلز پرائمری سکول اخون آباد کا اچانک دورہ کیا جس میں طالبات کی تعداد 1300 سے زائد تھی اور ان کے لیے صرف 8 کمرے ہیں طالبات کی اکثریت دھوپ میں برآمدے یا سکول کی چھت پر بغیر پنکھے بیٹھ کر پڑھنے پر مجبور ہیں۔ شوکت یوسفزئی سکول گئے تو ننھی طالبات نے شکایت کی کہ کمروں میں ان کے لیے جگہ نہیں شدید گرمی میں پنکھے تک نہیں لگائے گئے۔ جس پر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آپ کی حالت دیکھ کر مجھے افسوس ہوا میں آپ سے معافی مانگتا ہوں انہوں نے یقین دلایا کہ وہ جلد وزیر تعلیم کو سکول کا دورہ کرائیں گے وہ مختلف کلاسوں میں گئے اساتذہ سے بھی ملے۔ شوکت یوسفزئی نے پرنسپل سے پوچھا کہ مسنگ فیسلٹیز کیلئے کتنی رقم سکول کو ملی تو میڈم نے کہا کہ 80 ہزار مگر اس پر انہوں نے زیادہ رقم سٹیشنری پر خرچ کی اور کچھ پر اساتذہ کیلئے کرسیاں خریدی ہیں جب ان سے کہا گیا کہ پنکھے کیوں نہیں خریدے گئے تو انہوں نے خاطر خواہ جواب نہ دیا۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…