منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

پاکستان ، آذر بائیجان کے ساتھ مل کر کیا کام کرنے جا رہا ہے ؟ بڑی خبر آ گئی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم محمد نوازشریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات،اقتصادی سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ہم علاقائی رابطوں کو مربوط بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،سی پیک علاقائی رابطوں کو مربوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔جمعہ کو وزیراعظم محمد نوازشریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،اقتصادی،تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کیے گئے جس میں وزیراعظم محمد نوازشریف اورصدر الہام علیوف نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔ملاقات کے دوران آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ آذربائیجان کا دورہ کرنے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔الہام علیوف نے کہا کہ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو مستحکم بنانے کا خواہاں ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ہم ایک دوسرے کی باہمی مفاد کے تمام امور پر حمایت کرتے ہیں۔اسی دوران وزیراعظم محمد نوازشریف نے پرتباک استقبال پر آذربائیجان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان کا دورہ کرنے پرمجھے بہت خوشی ہوئی،باکوکی ایک جدید اور خوبصورت شہر میں تبدیلی پر خوشی ہوئی،آذربائیجان نے نصف صدی میں شاندار ترقی کی ہے اور اس کی خوشحالی قابل تعریف ہے،آذربائیجان مسلم امہ کیلئے ایک ماڈل رول کی حیثیت رکھتا ہے۔پاکستان اور آذربائیجان دو برادر ملک ہیں،دونوں ملکوں کو باہمی اقتصادی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ سی پیک علاقائی رابطوں کو مربوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا،ہمیں خطے کی استعداد سے استفادہ کرنا ہے۔وزیراعظم نے سی پیک کے تحت توانائی،بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے آگاہ کیا،ہم علاقائی رابطوں کو مربوط بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد نوازشریف کے صدارتی محل پہنچنے پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے پر تپاک استقبال کیا اور وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔جمعہ کو وزیراعظم محمد نوازشریف کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیراعظم محمد نوازشریف کا صدارتی محل پہنچنے پر صدر الہام علیوف نے پر تپاک استقبال کیا۔استقبالیہ تقریب کے دوران دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اور وزیراعظم محمد نوازشریف کو مسلح افواج نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔وزیراعظم سے آذربائیجان کی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا گیا جس کے بعد وزیراعظم نے اپنے وفد کے ارکان کا آذربائیجان کے صدر سے تعارف کروایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…