پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

آصف زداری پیپلزپارٹی سے مائنس،کس سیاستدان کی سیاست آج تک سمجھ نہیں آئی،اعتزازاحسن کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 12  اکتوبر‬‮  2016

لاہور(آئی این پی)پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آصف زداری ’’بیک سیٹ ‘‘ پر ہوچکے ہیں مگر مکمل مائنس ون نہیں ہوسکتا ‘عمران خان مائنس ون کی بات نہ کرتے تو شاید 30اکتوبر کو پیپلزپارٹی کی بھی شر کت کے امکانات ممکن ہوجاتے‘مجھے ڈاکٹر طاہر القادری کی سیاست آج تک سمجھ نہیں آئی ‘پانامہ لیکس میں سب سے پہلے نوازشر یف کے احتساب کے مطالبہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘مشاہد اللہ خان چوہدری نثار علی خان کی ’’پرچی ‘‘پر ہی میرے خلاف بولے ہیں ان کو مجھ سے کچھ زیادہ ہی ’’محبت ‘‘ہے‘میں آج بھی شریف برادران سے زیادہ ٹیکس دے رہا ہوں ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ اسحاق ڈار کو بالکل درست جواب ملا ہے کیونکہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کا کام قوموں کو مقر وض کر نا ہوتا ہے اور موجودہ وزیر خزانہ اسحا ق ڈار کے علاوہ کسی اور وزیر خزانہ نے پاکستان کو مقر وض نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں بدتر ین جمہو ریت ہے اور شر یف برادران قومی بڑے بڑے منصوبوں میں ترکی اورقطر سمیت دیگر حکومتوں کے ساتھ اربوں روپے کا کا ’’ٹنکا ‘‘لگا کر مال بنا رہے ہیں اور ملک کی بدتر ین کر پشن جاری ہے ۔ ا یک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہاکہ سیاست میں کوئی بھی مائنس ون ہوتا ہے اور نہ ہی ہونا چاہیے عمران خان کا ایسا کوئی بھی مطالبہ درست نہیں کیونکہ سیاست میں ایسا نہیں ہوسکتا ہم نے پارٹی کے اندرمشاورت کے ساتھ آصف زداری کو بیک سیٹ کر دیا ہے اور اب فیصلے بلاول بھٹو کر یں گے مگر آصف زرداری کو مکمل طور پر مائنس نہیں کیا جاسکتا انکی پار ٹی اور سیاست میں اہمیت کم نہیں ہوسکتی ۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…