قاہرہ(نیوز ڈیسک )مصر میں پولیس نے کتے کو مارنے کے جرم میں 4 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصر میں چند افراد نے وڈیو شئیرنگ ویب سائیٹ ”یو ٹیوب“ میں اپ لوڈ کی جس میں دیکھایا گیا ہے کہ 3 افراد کا ایک شخص سے جھگڑا ہوا جس پر اس شخص کے کتے نے تین میں سے ایک کو کاٹ لیا۔ جس کے بعد تینوں افراد نے کتے کے مالک کو بجلی کے کھمبے سے باندھ کر کتے کو بدترین تشدد کا نشانہ بناکر ہلاک کردیا۔ویڈیو کے جاری ہونے کے بعد جانوروں کے حقوق کی تنظیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس واقعے کے خلاف مہم چلائی تھی جس میں ان افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اپنی عمر کے لحاظ سے دنیا کی سب سے وزنی بچی
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چاروں افراد کو جانور پر تشدد کے الزام میں گرفتار کرکے انہیں عدالت میں پیش کردیا۔ جہاں کتے کے مالک نے کہا کہ واقعے کے وقت تینوں افراد نے اسے باندھ دیا تھا جس کی وجہ سے وہ انہیں اس اقدام سے روک نہیں پایا۔واضح رہے کہ مصر کے قانون کے مطابق جانور پر تشدد کی کم از کم سزا 6 ماہ قید ہوتی ہے۔