ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

’’مینارِ پاکستان کو گروی رکھنے کی تیاریاں؟‘‘ سینئر تجزیہ نگار نے حیران کن انکشافات کر دیئے

datetime 10  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے حکومتی دعوے بے نقاب کر دیئے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کو ایشیاء کا بہترین وزیر خزانہ قرار دینے پر سینئر تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ حالات اس کے بالکل بر عکس یں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ جنگل کے بادشاہ کے بارے میں تو سب نے سنا ہے، وہ جو چاہیں کر لیں، شیر ہیں سو انڈے دیں یا بچے، سینئر تجزیہ نگار نے اسحاق ڈار بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کے دعوؤں کے بر عکس سٹیٹ بنک کچھ اور کہہ رہا ہے۔ سٹیٹ بنک کا کہنا یہ ہے کہ مہنگائی دو گنا ہو گئی ہے۔ برآمدات میں خطرناک حد تک کمی ہوئی ہے۔ سینئر تجزیہ نگار حسن نثار نے کہا کہ 2018 ء میں قرض 90 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ وہ قرض کون اتارے گا؟آئندہ آنیوالی نسلوں کو انتہائی بے رحمی سے گروی رکھ دیا گیا ہے۔ سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ ان حکمرانوں کو ایک بیماری ہے اور زر مبادلہ ہے، حکمرانوں کی پالیسیوں کا نتیجہ یہ ہے کہ موٹروے سے لیکر اہم ترین عمارتوں کو گروی رکھ دیا گیا ہے۔ سینئر تجزیہ نگار حسن نثار نے کہا کہ آنیوالے دنوں میں مینار پاکستان کو بھی گروی رکھا جا سکتا ہے۔ حسن نثار نے کہا کہ اگر پاکستان محفوظ ہے تو صرف ان لوگوں کی وجہ سے ہے جو جانیں دے رہے ہیں۔ چوری کھانے والے مجنوؤں کا کوئی کمال نہیں۔ سینئر تجزیہ نگار حسن نثار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کو جن کی طرف سے بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے وہ قوم یاد رکھے کہ انہیں عوام کی دشمنی کی وجہ سے دیا گیا ہے۔ ایسے ایوارڈ دینے والے لوگ عوام کی بھلائی پر نہیں بلکہ دشمنی پر ان کو ایوارڈز سے نوازتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…