اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں خانہ جنگی ،جس بات کاشک تھا آخر وہ ہی نکلی،حیرت انگیز انکشافات

datetime 8  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہاکہ عزیز آباد سے پکڑا گیا اسلحہ اور گولہ بارود خانہ جنگ میں استعمال کیا جانا تھا۔ایک خصوصی انٹرویوآئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہاکہ کراچی عزیزآباد سے پکڑا جانے والا اسلحہ اور گولہ بارود دہشت گردوں کو خانہ جنگی میں استعمال کرنا تھا جبکہ نواب شاہ سے ملنے والا اسلحہ محرم الحرام میں استعمال ہونا تھا۔ کراچی ، حیدرآباد ، خیرپور، نواب شاہ، جیکب آباد ،لاڑکانہ اور شکار پور میں اب بھی دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کریں گے، اسی لیے کوئٹہ واقعے کے بعد گزشتہ روز کراچی میں بھی فائرنگ کے فرقہ وارنہ واقعات ہوئے ہیں۔اے ڈی خواجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر محرم الحرام میں سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی حالات کے باعث جلدی لگائی گئی، محرم سمیت دیگر بڑے مواقعوں پر ڈبل سواری پر پابندی سے فائدہ ہوتا ہے کیوں کہ شہرقائد اور سندھ کے دیگر شہروں میں ہونے والی زیادہ ٹارگٹ کلنگ میں موٹر سائیکل کا استعمال کیا گیا، دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں، مذہبی اور سیاسی رہنماؤں کو بھی ہدف بنانے کے لئے موٹرسائیکل کا استعمال کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…