ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ایم کیوایم کی برابری دنیا کی کوئی جماعت نہیں کرسکتی، الطاف حسین

datetime 28  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں ایم کیوایم ہی اسٹیٹس کو کی مخالف ہے اور اس کی برابری دنیا کی کوئی جماعت نہیں کرسکتی۔

ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر ٹیلی فونک خطاب میں الطاف حسین نے بیرسٹر سیف اور نگہت مرزا کو بلا مقابلہ سنییٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں پٹھانوں، سندھیوں اور بلوچوں کا دشمن قرار دیا گیا لیکن آج ایک پختون بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوا جب کہ ایک گھریلو خاتون کو سینیٹر بنانا بھی ہماری فراخ دلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 32 سال سے جلا وطنی کاٹ رہا ہوں،ہم پر جھوٹے الزامات بھی لگائے گئے لیکن ہم مایوس نہیں ہوئے اور شہادتیں دیتے رہے اب ہمارے شہیدوں کا لہو رنگ لا رہا ہے۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسٹیٹس کو اور دیگر خرابیاں ہیں، ملک میں اسٹیٹس کو کی مخالف اور عوامی نمائندہ جماعت ایم کیوایم ہی ہے اور اس کی برابری دنیا کی کوئی جماعت نہیں کرسکتی، ایم کیو ایم تمام طبقات کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے اسی لیے عوام متحدہ کے پرچم تلے جمع ہوجائیں کیونکہ ملک میں انقلابی تبدیلی ایم کیوایم ہی لائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…