اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایوان بالا( سینیٹ ) میں ملک میں کم قیمت گاڑیوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے مقامی صنعتوں کو مراعات دینے، سرکریک سے کراچی تک 250 کلومیٹر سڑک تعمیر کرنے اورٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن کے حصول پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دینےکی قراردادیں کثرت رائے سے منظور کر لیں۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کااجلاس چیرمین سینیٹ میاں رضاربانی کی زیرصدار ت ہواجس میں ملک میں کم قیمت گاڑیوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے مقامی صنعتوں کو مراعات دینے، سرکریک سے کراچی تک 250 کلومیٹر سڑک تعمیر کرنے اورٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن کے حصول پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دینےکی قراردادیں کثرت رائے سے منظور کر لی گئیں ۔پیرکے روز سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر چوہدری تنویر خان نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان ٹیسٹ کرکٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہے ایوان نے قرارداد کی متفقہ طورپر منظور دے دی۔ سینیٹر عتیق شیخ نے ملک میں کم قیمت گاڑیوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے پیش کردہ قرار داد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سستی گاڑیاں تیار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔موجودہ کمپنیوں کے پاس ملک میں گاڑیاں تیار کرنے کے پلانٹس موجود ہیں مگر یہ کمپنیاں پاکستان کی ضرورت کے مطابق گاڑیاں نہیں بنا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی درآمد پر بہت زیادہ ٹیکسز لگائے گئے ہیں ملک میں نئی گاڑیاں بنانے کے اقدامات کئے جائیں قرار داد پر بات کرتے ہوئے وزیر پارلیمان شیخ آفتاب نے کہا کہ حکومت نے نئی آٹو پالیسی کے تحت نئی گاڑیوں کے پلانٹس لگانے اور موجود بیمار یا بند صنعتوں کو چالو کرنے کیلئے مراعات دی گئی ہیں قرارداد کو اکثریت سے منظور کرلیا گیا۔سینیٹر ستار ایاز نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات اس وقت ایو ایشن ڈویژن کے ماتحت ہے جبکہ ملک میں موسمیات کی وزارت موجود ہے ایسے حالات میں اس محکمے کا ایوی ایشن ڈویژن کے ماتحت ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔ قرار داد کی مخالفت کرتے ہوئے وزیر پارلیمان شیخ آفتاب نے کہا کہ اس ادارے کا زیادہ تعلق ایوی ایسن ڈویژن کے ساتھ ہے کیونکہ فلائٹس سے متعلق فوری معلومات دینا اس ادارے کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ اس میں شک نہیں ہے کہ ہمارے کچھ ریڈار کمزور ہیں حکومت 7 نئے ریڈار لگانے کا منصوبہ بنا رہی ہے انہوں نے کہاکہ یہ ایک حساس معاملہ ہے اس پر دباؤ نہ ڈالا جائے جس پر محرک نے قرارداد کو واپس لے لیا ہے۔سینیٹر سسی پلیجیو نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سمندر کی جانب سے زمینوں کو نگلنے کا مسئلہ بہت حساس ہے اگر اس مسئلے کو روکا نہ گیا تو 2050 ء تک لاکھوں ایکڑ زمین سمندر برد ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ سمندر کو روکنا بہت ضروری ہے اور سرکریک سے لے کر کراچی کے ساحل تک 250 کلومیٹر سڑک تعمیر کی جائے وزیر پارلیمان نے قرارداد کی مخالفت نہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم وفاق حکومت اس سنگین مسئلے پر توجہ دے رہی ہے اور اس سلسلے میں صوبوں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی ایوان نے قرار داد اکثریت سے منظور کرلی جس کے بعد سینیٹ کااجلاس کل صبح 10بجے تک ملتوی کردیاگیا۔
گاڑیاں وہ بھی کم قیمت پر۔۔۔عوامی نمائندوں نے بالاخرعوام کوخوشخبری سنادی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی



















































