کراچی(این این آئی)انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 12 مئی میں نامزد ملزمان ایم کیو ایم پاکستان کے 2 ارکان صوبائی اسمبلی عدنان احمد اور کامران فاروقی سمیت 36 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیرکو سانحہ 12 مئی کیس کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے 2 اراکین صوبائی اسمبلی سمیت 36 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ رکن صوبائی اسمبلی عدنان احمد اور کامران فاروقی کے وارنٹ گرفتاری 2 مقدمات میں جاری کئے گئے۔عدالت نے مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے 4 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کاحکم بھی جاری کیا ہے۔ مفرور ملزمان میں ایم کیو ایم کے شجاعت ہاشمی ، عمیر صدیقی ، اعجاز شاہ جنید بلڈوگ اور عرفان عرف میجر شامل ہیں۔واضح رہے کہ سانحہ 12 مئی کیس میں مئیرکراچی وسیم اختر اور اسلم کالا سمیت 11 دیگر ملزمان پہلے سے پی گرفتار ہیں۔