بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

بارہ مولا میں حملہ،ڈھونڈ ڈھونڈ کرتھک گئے اورپھر۔! بھارتی اعلیٰ افسر کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016 |

بارہ مولہ، سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے اڑی حملے کے بعد بھارتی میڈیاکو جس طرح منہ کی کھاناپڑی تھی اسی طرح بارہ مولہ حملے میں بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہو گیا ، فوجی کیمپ پر حملے میں دو مسلح افراد کی ہلاکت کی خبر جھوٹی نکلی ۔ایس ایس پی بارہ مولہ امتیاز حسین نے اپنے ہی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ حملہ آور کیمپ میں نہیں گھس سکے اور تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن ختم کر دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے فائرنگ کے تبادلے میں دو حملہ آوروں کے مارے جانے کی خبر دی تھی اور حملے میں ایک بھارتی فوجی کے ہلاک اورایک کے زخمی ہونے کی بھی خبر دی تھی ۔اس سے پہلے بھی بھارتی میڈیا اڑی سیکٹر میں دس مسلح افراد کی ہلاکت کی جھوٹی خبر نشر کرتا رہا جبکہ گجرات میں پاکستان کی کشتی قبضے میں لینے اور بھارتی پنجاب میں پاکستانی غبارے اور کبوتر پکڑنے کا بھی دعوی کیا اوربھارتی میڈیاکے ان تمام دعوئوں کابھانڈہ پھوٹ گیااوربھارتی میڈیاکے تمام دعوے ساری دنیاکے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…