نئی دہلی / بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا نے انکشاف کیاہے کہ چین نے برہم پترا کا پانی روک دیا ہے۔پاکستان کوپانی روکنے کی دھمکیاں دینے والے بھارت کااپناپانی بندہوگیایعنی کہ پاکستان پر آبی جارحیت کا خواب دیکھنے والے بھارت کو چین کا جواب مل گیا۔ برہم پترا دریا پر چینی ہاہیڈرو پاور پروجیکٹ کا کام شروع کردیا، مہنگے ترین پراجیکٹ کے تحت ڈیم بنایا جارہا ہے، تاہم پاکستان کو دھمکی دینے پر چین نے ڈیم سے آنے والا پانی روکنے کا عندیہ دے دیا، جس پر بھارتی میڈیا چلا اٹھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق چین نے تبت کے راستے آتا برہم پترا دریا کا پانی بلاک کردیا، کچھ تصدیق ہوئی نہ کوئی ثبوت ملا ادھر بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہراگلنااورچین کے سامنے روناشروع کردیاہے کہ چین کے اس اقدا م سے دہلی ،مہاشٹررااورکئی ریاستوں میں پانی کی کمی سے قحط پڑجائے گا۔بھارتی میڈیاکی طرف سے چین کی طرف سے برہم پتراکاپانی روک کرڈیم بنانے کی خبرمودی سرکارپربجلی بن کرگری ۔