اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیرو میں تیز ترین اور لاکھوں روپے فی کلو گرام ملنے والی دنیا کا سب سے مہنگی مرچیں کاشت کی جارہی ہیں، جس کی جسامت ایک صرف مٹر کے برابر ہے۔تفصیلات کے مطابق ان مرچوں کی قیمت 25سے35لاکھ فی کلو گرام ہے، جسے اجی چاراپیٹا کا نام دیا گیا ہے۔یہ مرچیں لاطینی امریکا کے ملک پیرو کے جنگلات میں پائی جاتی ہے اور حال ہی میں اس کی تجارتی طور پر کاشت شروع کی گئی ہے۔چاراپیٹا کا ذائقہ پھلوں کی طرح ہوتا ہے اور اس کا پاوڈر سلاد اور ساس میں استعمال کیا جاتا ہے ،تاہم اس کا استعمال مغرب میں قدرے کم ہے۔اسے تمام مرچو ںکی ماں بھی کہا جاتا ہے، جو ونیلا اور زعفران سے بھی کئی گنا مہنگی ہے۔ لیکن یہ مرچ بہت تیز ہے اور اس کی بہت معمولی مقدار ایک بڑے کھانے میں استعمال کی جاتی ہے۔