جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

’دوستی ہو تو ایسی ہو‘پاکستانی مزدور کو بچانے کیلئے چینی انجینئرزجان کی بازی کھیل گئے!!!

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) لسبیلہ میں دودر کے مقام پر سیسہ اور زنگ کی کان میں پھنسے دو چینی انجینئرز اور ایک پاکستانی مزدور کو نکالنے کی کوششیں تیز کردی گئیں، ریسکیو ورکرز کان کے اندر 600 میٹر کی گہرائی تک پہنچ کر وہاں ہوا کے آنے جانے کا انتظام کرنے میں کامیاب ہوگئے۔کان میں پھنسے دو چینی انجینئرز اور ایک پاکستانی مزدور کے بچنے کے امکانات کم ہیں تاہم ہم اب بھی پر امید ہیں اور انہیں زندہ نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔واضح رہے کہ 24 ستمبر کو کان میں لفٹ گرنے سے چار چینی انجینئرز اور ایک پاکستانی الیکٹریشن کان کے اندر کافی گہرائی میں جاگرے تھے اور ان میں سے دو چینی انجینئرز شافٹ تک پہنچنے میں کامیاب رہے تھے اور سیڑھیوں سے اوپر آگئے تھے۔تاہم دو چینی انجینئرز اور ایک پاکستانی محمد انور کان کے اندر ہی پھنس گئے تھے۔لسبیلہ کے ڈپٹی کمشنرکے مطابق اس بات کی امید موجود ہے کہ ریسکیو ورکرز تینوں افراد کو جلد ڈھونڈنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ کان کی گہرائی ایک کلو میٹر ہے جبکہ گیس اور گرمی کی وجہ سے ریسکیو کے کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔چینی ماہرین پر مشتمل چار رکنی ٹیم بھی ریسکیو میں حصہ لینے کے لیے دو روز قبل ضلع لسبیلہ کے علاقے دودر پہنچا تھا۔ایم سی سی ہوائے دودر مائننگ کمپنی کے چیئرمین ڑو چیان ہوئی اور صدر کانگ فیوان بھی ریسکیو آپریشن کی نگرانی کے لیے بیجنگ سے پاکستان آچکے ہیں اور سائٹ پر موجود ہیں۔ڈائریکٹوریٹ آف مائنز کے حکام کے مطابق دو چینی انجینئرز پاکستانی مزدور کو بچانے کے لیے اندر گئے تھے لیکن وہ خود بھی پھنس گئے اور حادثے کی وجہ سے کان کے اندر بجلی، تازہ ہوا اور کان کے اندر درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے استعمال ہونے والی مشینری تباہ ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…