لاہور(نیوز ڈیسک) فلمسٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ فلمسازوں کی بڑی تعداد مجھے اپنی فلموں میں کاسٹ کرنا چاہتی ہے تاہم میں نے فیصلہ کیا ہے کہ معیاری فلموں میں ہی کام کروں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سال میں ایک یا دو اچھی فلمیں کر لی جائیں تو وہ درجنوں غیرمعیاری فلموں سے بہتر ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں ٹی وی ڈراموں اور کمرشلز پر توجہ دے رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے ہمیں جدید دور کے تقاضوں کو بہتر بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں فلم انڈسٹری کی حالت تشویشناک ضرور ہے لیکن یہ کہنا غلط ہے کہ انڈسٹری بند ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کئی بھارتی فلمیں آئیں اور چلی گئیں لیکن ہم بھارتی فلموں سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں