پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

9دہشتگرد چیرمین تحریک انصاف کے پیچھے ، عمران خان ’’را‘‘کے نشانے پر،کپتان کے دبنگ اعلان نے سب کی امیدوں پرپانی پھیردیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ میں ممکنہ طور پر دہشت گردی کا خطرہ ہے۔ادھر عمران خان کا کہنا ہے کہ جب بھی دھرنا دینے لگتے ہیں تو ہمیں تھریٹ لیٹرز جاری کر کے ڈرایا جاتا ہے ۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اور ریلی کو دہشت گرد نشانہ بنا سکتے ہیں۔بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ اورافغانستان کی خفیہ ایجنسی نے تحریک انصاف کی ریلی کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے ۔مراسلے میں کہا گیا کہ مجاز افسران اس تھریٹ وارننگ سے تحریک انصاف کی لیڈرشپ کو آگا ہ کردیا جائے ۔محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ سی سی پی او لاہور ،آئی پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب کو بھجوا دیا ۔دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا کہ ہم جب بھی دھرنا دینے لگتے ہیں تو حکومت اس طرح کے تھریٹ لیٹرز جاری کرکے ہمیں ڈرانے کی کوشش کرتی ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ جب وزیر ستان ڈیڑ ھ لاکھ لوگ لے کر گیا اس وقت بھی مجھے بتا یاگیا کہ میرے پیچھے 9خودکش بمبار ہیں لیکن اس کے باوجود وزیرستان گیا
letter

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…