پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

’’ساری باتیں جھوٹ نکلیں‘‘ رائیونڈ مارچ سے قبل بڑی خبر تحریک انصاف میں خوشیوں کا سماں

datetime 28  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف میں خوشیوں کا سماں،رائیونڈ مارچ سے قبل بڑی کامیابی مل گئی۔ تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ فیصل واوڈا پارٹی کے سرگرم کارکن اور انکی پارٹی کیلئے نمایاں خدمات ہیں۔ ان کے ساتھ کسی قسم کا کوئی اختلافات نہیں۔ پارٹی قیادت پوری طرح متحد اور حکمرانوں کے احتساب کیلئے متحرک ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اختلافات کی من گھڑت اطلاعات پھیلا کر حکومتی پراپیگنڈہ مشینری رائیونڈ مارچ سے قبل رخنہ اندازی کی کوششیں کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور شرپسند عناصر جان لیں ان سارے حربوں سے مایوسی اور شرمندگی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہو گا۔
قبل ازیں کہا جا رہا تھا کہ پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے 2دھڑوں میں تقسیم کارکن را ئیونڈ دھرنے میں جا نے سے پہلے گو مگو کا شکار۔تفصیلات کے مطا بق پی ٹی آئی میں دھڑے بندیا ں اور اختلافات کھل کر سا منے آگئے۔ پی ٹی آئی کے سیکر یر ٹی جنرل جہا نگیر ترین اور علیم خان پارٹی چیئر مین کی آنکھ کا تارا بن گئے جبکہ سینئر نا ئب صدر شاہ محمود قریشی اور چو ہدری سرور بیک فٹ پر چلے گئے۔ ذرائع نے بتا یا کہ رائیونڈ دھرنے کی مشاورت اور دیگر امور دیکھنے کے لیے عمران خان گز شتہ 2دن سے لا ہور میں ہیں مگر شاہ محمود قریشی اور چو ہدری سرور انکے کسی پروگرام میں نظر نہیں آ رہے جبکہ جہا نگیر تر ین اور علیم خان پیش پیش ہیں۔ ذرائع نے بتا یا کہ اگر آئندہ 24گھنٹوں میں قیادت کے ا ختلافات ختم نہ ہو ئے تو را ئیونڈ مارچ اور دھر نہ بری طرح متا ثر ہو گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…