اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کو اس وقت بجلی کے بحران کا شدید سامنا ہے جس کی بڑی وجہ عوام کا بجلی چوری کرنا ہے ۔ رپورٹس کیمطابق پاکستان میں سالانہ کئی لاکھ لوگ بجلی چوری کی وجہ سےبجلی کا بل ادا نہیں کرتے اور جس کی وجہ سے واپڈا کے محکمے سالانہ بہت بڑے خسار ے کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نادہندگان کے خلاف ملکی تاریخ کے سب سے بڑے آپریشن کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت آج نادہندگان کے کنکشن کاٹ دیےجائیں گے۔لیسکو بجلی کے نادہندگان کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ملکی تاریخ کے اس سب سے بڑے آپریشن میں آج تمام سرکاری، غیر سرکاری اور گھریلو نادہندگان کی بجلی کاٹ دی جائے گی۔کسٹمر سروس ڈائریکٹر لیسکومحمد خالد کے مطابق آپریشن کے دوران سات ارب روپے کے مختلف نادہندگان کے کنکشن کاٹے جائیں گے۔جو صارف پورے بقایاجات ادا کرے گا صرف اس کا کنکشن ہی بحال کیا جائے گا۔