اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

آبی جارحیت  کے خلاف نوٹس ، بھارت کیلئے خطرے کی گھٹنی بج گئی

datetime 28  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کے خلاف ورزیوں ، پاکستانی دریاؤں کا پانی روکنے اور کئی مقامات پر ڈیم بنانے کی کارروائیوں پر پاکستانی درخواست کے جواب میں عالمی بنک نے بھارت کے خلاف نوٹس لے لیا ہے ۔ورلڈ بنک کی جانب سے پاکستانی حکام کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ پانکی کی تقسیم کے معاہدے پر ورلڈ بنک مکمل غیر جانب دارانہ کردار ادا کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی معیاد ختم ہونے کے بعد اس معاہدے کو ختم کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور بھارتی حکام کی جانب سے اس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا ، جبکہ بھارت کی جانب سے بگلیھار ڈیم سمیت کئی اہم مقامات پر پاکستانی دریاؤں کا پانی روک کر ڈیم بنائے جانے کے حوالے سے بھی سندھ طاس کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی جس پر پاکستان سندھ طاس کمیشن نے عالمی بنک سے رجوع کر لیا تھا۔ عالمی بنک کے حکام کو پاکستان کے اٹارنی جنرل اظہر اشرف علی کی سربراہی میں پاکستانی حکام کا وفد عالمی بنک کے حکام سے واشنگٹن میں ملا۔ جس میں پاکستانی وفد نے سندھ طاس معاہدے پر بھارتی خلاف ورزیوں ،بیانات اور دیگر حوالہ جات کی مدد سے عالمی بنک کو اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے دریائے نیلم اور چناب پر ڈیم بنائے جانے کا معاملہ بھی اٹھایا جس کے بعد عالمی بنک کی جانب سے پاکستانی حکام کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین جاری اس معاملے پر عالمی بنک مکمل غیر جانب داری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…