نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ایک بار پھر بزدلی دکھا دی ، سارک کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان جانے سے انکار کردیا،بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت،بنگلا دیش،بھوٹان اسلام آباد سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کرینگے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کا کہنا ہے موجودہ حالات میں پاکستان میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکتے،بھارت نے اپنے فیصلے کے مطابق سارک کے موجودہ چیئرمین کو آگاہ کردیا ہے۔واضح رہے کہ سارک سربراہی کانفرنس 9اور 10نومبر کو اسلام آبادمیں منعقد ہوگی جس کیلئے پاکستان نے تیاریاں شروع کررکھی ہیں۔اڑی حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے اور بھارت مسلسل پاکستان کے خلاف الزام تراشیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔