بھارتی ایجنٹ کلبھوشن کامعاملہ ،ایران نے پاکستان پراپنی پوزیشن واضح کردی

27  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات ماضی کی نسبت اب بہت مضبوط ہیں، بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر ایران پر غلط الزام لگا تھا،بھارت کو کہتے ہیں کہ وہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرے۔ وہ منگل کو نیشنل پریس کلب میں ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کی اردو ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان آئی ٹی، توانائی اور دیگر اہم منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ایرانی گیس سے پاکستان کی صنعتوں کی صورتحال بہتر ہو گی اور بجلی کی فراہمی سے توانائی کے بحران کے خاتمے میں مدد ملی گی اور ملک میں خوشحالی ہو گی، انہوں نے کہا کہ پاک ایران تعلقات اب پہلے کی نسبت اچھے ہیں، تعلقات وقت کیساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنا چاہئے، بھارت کو کہتے ہیں کہ صبر اور تحمل کا مظاہرہ کرے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی را کے ایجنٹ کلبھوش یادیو کے معاملے پر ایران بدنما دھبہ لگا تھا، تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ اس میں ایران کی کوئی مداخلت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے  چھ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ جن کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…