اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کے ایک اہم اجلاس میں اسلام آباد لاہور موٹروے کا ایک حصہ گروی رکھ کر سکوک بانڈز جاری کی منظوری دے دی ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنی اقتصادی ٹیم کے ہمراہ 5 اکتوبر کو امریکہ و دیگر ممالک میں روڈ شو منعقد کر کے یہ بانڈز جاری کرینگے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سکوک بانڈز پر قابل عمل ٹرانزیکشن دینے کیلئے ٹیکسز اور ڈیوٹی سے استشنیٰ بھی منظور کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اسلام آباد لاہور موٹروے کا ایک حصہ گروی رکھ کر 75 کروڑ ڈالر سے 1 ارب ڈالر کے سکوک بانڈز جاری کرے گی جبکہ اقتصادی ماہرین نے اس حکومتی فیصلے کوخطرناک قراردیاہے کہ موجودہ اقتصادی حالات میں وفاقی حکومت کوایسے فیصلے کرنے سے گریزکرناچاہیے کیونکہ دنیامیں کئی معیشتیں زوال کاشکارہیں اوراس طرح کے منصوبے دفاعی نوعیت کے حامل ہوتے ہیں اوراقتصادی ترقی میں بھی ایسے منصوبوں کااہم کردارہوتاہے ۔واضح رہے کہ موٹروے دفاعی لحاظ پاکستان کےلئے نہایت اہم ہے ،حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران افواج پاکستان نے موٹرو ے پرجنگی مشقیں بھی کیں ۔
اب تک کی سب سے بڑی خبر، دفاعی لحاظ سے پاکستان کی اہم ترین چیزگروی رکھنے کافیصلہ ۔۔منظوری دیدی گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی



















































