منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’تارکین وطن کے ساتھ ہاتھ ہو گیا‘‘ سعودی عرب نے پاکستانیوں کا حق ما رلیا ایسی خبر کہ جان کر آگ بگولہ ہو جائیں گے

datetime 27  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)رواں ہفتے سعودی عرب سے سینکڑوں مزدور پاکستان واپس پہنچیں گے۔ لاکھوں روپے خرچ کر کے یہ مزدور وہاں پیسہ کمانے اور اپنا مستقبل روشن بنانے کے لیے گئے تھے لیکن بغیر تنخواہیں لیے اور خالی ہاتھ واپس پہنچ رہے ہیں۔جرمن ریڈیو کے مطابق سعودی عرب میں واقع پاکستانی سفارتخانے کے کمیونٹی ویلفئیر اٹاچی عبدالشکور شیخ نے بتایا کہ آج (بدھ کے روز) سے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی مزدوروں کی واپسی شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ چار سو سے زائد مزدوروں کو واپس پاکستان بھیجا جا رہا ہے لیکن یہ خالی ہاتھ واپس جائیں گے۔ یاد رہے کہ دو سو ستر سے زائد پاکستانی مزدوروں کو پہلے ہی بغیر تنخواہوں کے پاکستان بھیجا جا چکا ہے۔ ان چار سو سے زائد پاکستانی مزدوروں کا تعلق ان ساڑھے چھ ہزار پاکستانی ورکروں سے ہے، جو سعودی عرب کی مشہور تعمیراتی کمپنی ’’سعودی وج‘‘ کے لیے کام کرتے تھے اور انہیں گزشتہ آٹھ یا نو ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔ یاد رہے کہ اسی کمپنی میں کام کرنے والے سینکڑوں بھارتی اور فلپائنی مزدوروں کو بھی بغیر تنخواہوں کے اپنے ملک واپس جانا پڑا ہے۔اس سعودی کمپنی کے مالک لبنان کے سابق وزیراعظم اور ارب پتی سعد حریری ہیں۔ مجموعی طور پر اس کمپنی میں کام کرنے والے تیس ہزار سے زائد ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔ پاکستانی سفارت خانے کے مطابق سعودی حکومت پاکستانی مزدوروں کی واپسی کے لیے انہیں مدد فراہم کر رہی ہے اور اس سلسلے میں مزید دو ہزار پاکستانیوں کو ایگزٹ ویزا فراہم کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس کمپنی میں کام کرنے والے ستر پاکستانیوں کو دوسری کمپنیوں میں کام فراہم کیا گیا ہے جبکہ سینکڑوں کی قسمت کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہو پایا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…