اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

شکست خوردہ طاقتیں سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کی سازشیں کر رہی ہیں

datetime 25  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ الیکشن میں شکست خودہ طاقتیں ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان طاقتوں کا اصل حدف سی پیک منصوبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ میں شکست سے نہیں ڈرتا ۔ وہ طاقتیں جنہیں عوام نے مسترد کر دیا ہے وہ غیر جمہوری طریقوں سے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں کر رہی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے وہ جماعتیں سرگرم ہو گئی ہیں جو ملک کو ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھ سکتیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے خلاف کام کرنے والوں کو کسی قسم کی چھوٹ نہیں دی جائے گی اور ملکی مفاد کے خلاف ہونے والی کسی بھی قسم کی سرگرمی سے سختی سے نمٹا جائے گا۔تھکے ہارے ذہن ملک کو ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اورنج لائن منصوبے میں کرپشن کا الزام غلط ہے ۔ ہائیکورٹ کے فیصلے میں کرپشن کا ایک لفظ بھی نہیں ہےدھرنوں اور جلسوں سے ترقی کا سفر نہیں رک سکتا ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…