ہفتہ‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کو بڑا جھٹکا تحریک انصاف کی سب بڑی اتحادی جماعت نے عین وقت پر ساتھ چھوڑ دیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی سب سے بڑی اتحادی جماعت نے عین وقت پر ساتھ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔   امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اعلان کیا ہے جماعت اسلامی کسی اور کے احتجاج میں شامل نہیں ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور میں کارکنان سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کسی کے احتجاج میں شامل نہیں ہو گی ۔ان کا کہنا تھا کہ 30 ستمبر کو جماعت اسلامی کا اپنا حتجاج فیصل آباد میں ہو گا۔ انہوں نے حکمرانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکمران تیار ہو جائیں ۔انہوں نے کہا کہ مالی اخلاقی اور انتظامی کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج 30 ستمبر سے شروع ہو گا۔ بھارت اپنی دھمکیوں سے باز رہے ورنہ بھارت کے اندر ایک اور پاکستان بنانے کی تیاری شروع کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کسی بھی قسم کی مہم جوئی سے قبل بھارت سوچ لے کہ پاکستان اس وقت 65 سے ہزار گنا زیادہ طاقت ور ہو چکا ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب کرپشن اور سسٹم ایک ساتھ نہیں چل سکتے اب اس ملک سے کرپٹ سسٹم کوختم کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں منعقدہ جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے تین روزہ اجلاس کے اختتامی سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ کرپشن کے خلاف آواز بلند کرتی رہی ہے جس نے گزشتہ ایک سال سے کرپشن کے خلاف تحریک شروع کررکھی ہے ہم نے کرپشن کے خلاف ٹرین مارچ کیا اورعوام کو کرپشن کے خلاف منظم کرنے کی کوشش کی سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان اب30ستمبر کو فیصل آباد میں عظیم الشان احتجاج کرنے جارہی ہے جو پرامن ہوگا انہوں نے کہا کہ اس احتجاج کے بعد بلوچستان میں 2اکتوبر کو احتجاج کیا جائے گا جس کا فوکس پانامہ لیکس ہوگا مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرکے پاکستان کے عوام کی نمائندگی کی ہے۔ وزیراعظم کو بنگلہ دیش میں پاکستان کی حمایت کرنے کی پاداش میں جن بزرگوں کو پھانسی دی جارہی ہے اس پر بھی آواز بلند کرنا چاہیے تھی۔ انہوںنے کہا کہ بھارت خود سب سے بڑا دہشت گرد ہے اسے مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پراپنے مظالم کو دیکھتے ہوئے ڈوب مرنا چاہیے۔ جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ہم بھارت کو باور کرادینا چاہتے ہیں کہ ملک کی سالمیت پر پوری قوم ایک ہے سراج الحق نے کہا کہ حکومت عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ لڑنے کے لئے اچھی تیاری نہیں کرپاتی وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا تذکرہ نہیں کیا۔ انہوںنے کہا کہ جب تک اس ملک میں قومی دولت لوٹنے والوں کا احتساب نہیں ہوتا اس وقت تک اس ملک میں انصاف کا بول بالا نہیں ہوسکتا۔ عوام کو انصاف دلانے کے لئے اس ملک سے کرپٹ سسٹم کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…