اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

کراچی کے مسائل کاذمہ دارکون۔مہاجرکارڈسامنے کیوں آیا،معروف اینکرپرسن جاوید چوہدری نے اصل حقیقت آشکارکردی

datetime 23  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اینکرپرسن جاوید چوہدری نے کہاہے کہ کراچی کے مسائل کاحل کوٹہ سسٹم ہے ۔اپنے ایک تجزے میں جاوید چوہدری کاکہناتھاکہ جب پاکستان بناتوکراچی اورحیدرآبادکے دفاترمیں کراچی کے وہ لوگ ہی صرف کام کررہے تھے جوکہ ذہین اورپڑھے لکھے تھے اوریہ لوگ قیام پاکستان کے بعد ہجرت کرکے پاکستان آئے تھے اورانہوں نے ہجرت کی قربانیوں کویادرکھااورپاکستان کوترقی کی منازل کی طرف لے جاناشروع کردیا۔اس وقت کوئی بھی سندھی کراچی یاحیدرآبادکے دفاترمیں کام کرتانظرنہیں آتاتھالیکن 1973میں اس وقت کے سربراہ مملکت ذوالفقارعلی بھٹونے سندھی ہونے کی وجہ سے سندھ میں کوٹہ سسٹم نافذکردیاجس کے تحت سندھ کے دیہاتوں کاکوٹہ 60فیصدجبکہ کراچی کے پڑھے لکھے افرادکےلئے کوٹہ 40فیصدکردیاگیاجس کی وجہ جوں جوں وقت گزرتاگیا،سندھ کے وڈیروں کے نالائق بچے بڑے بڑے عہدوں پرفائزہونے لگے اورکراچی کے پڑھے لکھے ملازمتوں کی تلاش کے لئے دھکے کھانے لگے جس کی وجہ سے مہاجرین کواحساس ہواکہ ان کی حق تلفی ہورہی ہے جس کی وجہ مہاجرکارڈسامنے آیاجوکہ قیام پاکستان سے لیکر1973تک کبھی کسی نے سنابھی نہیں تھالیکن بعد میں اسی وجہ سے الطاف حسین سامنے آیااوراب یہ الطاف حسین ختم ہوگیاہے لیکن جب تک یہ کوٹہ سسٹم موجود ہے کراچی کے مسائل حل نہیں ہونگے اوریہ الطاف حسین گیاتوکوئی اورالطاف حسین آجائے گا۔جاویدچوہدری نے کہاکہ کراچی کے مسائل کے حل کاایک ہی حل ہے کہ مسائل کوختم کرنے کےلئے مسائل کی ماں کوماردیاجائے اوراس کومارنے کاحل کوٹہ سسٹم کاخاتمہ ہے ۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…