کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) سال 2013ء کے مقابلے میں پی آئی اے کے ریونیو میں 16 ارب روپے اضافہ جبکہ خسارے میں 14 ارب روپے کمی ہوئی ہے، سال 2013 میں پی آئی اے کے ریونیو 84 ارب روپے تھی جو اب بڑھ کر 100 ارب روپے کے قریب ہے جبکہ پی آئی اے کا خسارہ 44 ارب روپے سے کم ہو کر 30 ارب روپے ہو گیا ہے۔پی آئی اے انتظامیہ نے کمیٹی قائمہ کمیٹی کو کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی آئی اے روزانہ 125 فلائٹس مختلف روٹس پر آپریٹ کر رہی ہے، جہازوں میں اضافہ کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر نہ ہونے کے برابر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بند اسٹیشنز کو دوبارہ آپریشنل کیا جا رہا ہے، ان پر دوبارہ آپریشنز شروع کررہے ہیں اور جہاں آپریشنز چل رہا ہے ان پر پروازوں کی تعداد بڑھا رہے ہیں، اسپین کے شہر بارسلونا کے لئے آپریشن دوبارہ شروع کررہے ہیں، ٹورنٹو کے لئے ہفتہ وار پروازیں 3 سے بڑھا کر 4 کر دی ہیں، نیویارک کے لئے 2 سے بڑھا کر 3 پروازیں کر دی ہیں جبکہ پیرس کے لئے 2 سے بڑھا کر 3 پروازیں کر دی گئی ہیں اور نومبر سے 4 پروازیں ہو جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ یو اے ای کے لئے ہفتہ وار پروازیں 35 ہیں جو اس سال نومبر سے 45 ہو جائیں گی، سعودی عرب کے لئے پروازیں 15 سے بڑھا کر 21 کر رہے ہیں، بیجنگ کے لئے بھی پروازیں 2 سے بڑھا کر 4 کر دی ہیں اور اگلے سال اپریل سے 6 پروازیں کردی جائیں گی۔ جہازوں میں اضافے سے فی جہاز ملازمین کی تعداد بھی کم ہوئی ہے۔۔#/s#
سب کیا سمجھتے رہے اور کیا ہوگیا ،PIAکو اچانک بڑی خوشخبری مل گئی
23
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں