برسبین (نیوز ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز احمد شہزاد ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف شیڈول میچ سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ (کل) اتوار کو کھیلا جائے گا۔ متواتر دو شکستوں کے بعد کوارٹر فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے یہ میچ پاکستانی ٹیم کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، شکست کی صورت میں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق شہزاد پریکٹس سیشن کے دوران ٹخنے کی انجری میں مبتلا ہو گئے ہیں، ٹیم فزیو تھراپسٹ بریڈروبنسن نے بھی بتایا کہ ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے اور وہ زمبابوے کے خلاف میچ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔ ان کی باقاعدگی سے ٹریٹمنٹ کی جا رہی ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ وہ زمبابوے کے خلاف میچ میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔
احمد شہزاد زمبابوے کے خلاف میچ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے،پی سی بی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
فیول سبسڈی ختم، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
موبائل صارفین کیلئے خوشخبری! سمارٹ فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم
-
ورلڈ کپ کی پیش گوئیوں میں سو فیصد ریکارڈ، ماہر نے نئی چیمپئن ٹیم چُن لی
-
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں نئی تاریخ رقم، 68 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
بھارتی نوجوان بلے بازکی ون ڈے میں تیز ترین نصف سنچری
-
وزیراعظم نے سرکاری تعطیلات کی منظوری دیدی
-
موسمی پیش گوئی، آئندہ 24 گھنٹے
-
قصور میں 2 کروڑ روپے مالیت کی مبینہ ڈکیتی کا ڈراپ سین، مدعی ہی ملزم نکلا
-
فیفا ورلڈکپ 2034 کیلیے پاکستان کا 4 لاکھ تربیت یافتہ کارکن بیرونِ ملک بھیجنے کا منصوبہ
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
فورنگ میں ایک رات
-
خیبر: باڑہ میں گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی غیرملکی فرانسیسی خاتون 4 بچوں سمیت بازیاب



















































