اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

رائیونڈ مارچ کوشروع ہونے سے پہلے ہی بریک۔۔۔بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کو روکنے کے لئے درخواست کی سماعت کے لئے فل بینچ تشکیل دے دیا ہے جو آئندہ ہفتے درخواست کی سماعت کرے گا۔تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کو روکنے کے لئے درخواست مقامی شہری عاطف ستار نے سینئر قانون دان اے کے ڈوگر کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پاکستانی شہریوں کو نفرت کا سبق دے رہے ہیں، عمران خان نے اپنی تقریر میں رائیونڈ جا کر دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے جو قوم کو تقسیم کرنے اور ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دینے کا سبب ہوگا۔درخواست گزار نے خدشہ ظاہر کیا کہ رائے ونڈ مارچ سے خانہ جنگی ہو سکتی ہے ، عدالت رائے ونڈ مارچ روکنے کا حکم جاری کرے ۔ معاملہ کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے جسٹس شاہد کریم نے فل بینچ بنانے کی سفارش کی تھی ۔جس پر چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ نے جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دیدیا ہے جو آئندہ ہفتے کیس کی سماعت کرے گا، فل بینچ میں جسٹس محمد انوارالحق اور جسٹس محمد قاسم خان شامل ہیں۔ یاد رہے پاکستان تحریک انصاف نے 30ستمبر کو رائیونڈ مارچ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جس کیلئے اڈا پلاٹ کا مقام تجویز کیا گیا ہے جو وزیر اعظم کی جاتی امرا ء رہائش سے 5کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…