ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت میں مائیں بچوں کوکن شخصیات کانام لیکرڈراتی ہیں ؟انڈیا ابھی تک پٹھان کوٹ اوراڑی حملے کے ملزمان کوکیوں نہیں پکڑسکا؟جاوید چوہدری کے انکشافات

datetime 22  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اینکرپرسن اورسینئرکالم نویس جاوید چوہدری نے اپنے ایک تجزئے میں کہاہے کہ بھارت میں ایک انتہاپسند تنظیم نے پاکستان دشمنی میں وزیراعظم نوازشریف کے سرکی قیمت ایک کروڑلگادی ہے ۔جاوید چوہدری نے کہاہے کہ بھارت میں ہونے والاپٹھان کوٹ کاحملہ ہویااڑی سیکٹرکا،ابھی تک بھارت پاکستان پرالزامات کے علاوہ کوئی ٹھوس ثبوت نہیں پیش کرسکا۔انہوں نے کہاکہ پٹھان کوٹ کے حملے میںپانچ افراد نے ان کے ایک اہم فوجی اڈے پرتین دن تک تباہی مچاتے رہے اوربھارتی فوج کے کرنل رینک کے افسرمارے گئے اوربھار ت نے بغیرکسی ثبوت کے الزام لگادیاکہ ان افرادکاتعلق پاکستان سے تھاجبکہ اڑی میں بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹرزپرحملہ بقول بھارت کے چارافراد نے کیااوران کی آرمی کوبھاری نقصان پہنچادیابھارت نے پھرالزام پاکستان پرلگادیا۔جاوید چوہدری کاکہناتھاکہ ایک طرف بھارت پاکستان کوجنگ کی دھمکیاں دےرہاہے اوردوسری طرف پانچ یاچارافراد جاکران کی فوج کوبھاری نقصان پہنچارہے ہیں اوروہ الزام بھی پاکستان پرلگادیتے ہیں ۔جاوید چوہدری کاکہناتھاکہ بقول بھارت کے وہ پاکستان سے آئے تھے توپہلے ان  افرادکوتوپکڑاجائے جوبھارتی فوج کابڑانقصان کرچکے ہیں ۔انہوں نے اپنے تجزئے میں کہاکہ بھارت میں مائیں چالیس سال سے اپنے بچوں کومولانا اظہراورحافظ سعید کانام لے کرڈراتی ہیں توکیاان حالات میں کوئی بھارتی اتنی ہمت کیسے کرسکتاہے کہ وہ بھارت سے پاکستان آئے اورہمارے سربراہ مملکت کاسرکاٹ لے ۔ان کاکہناتھاکہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں قومی سطح پراختلافات ضرورہیں ،عمران خان نوازشریف پرالزامات لگارہے ہیں اورنوازشریف پیپلزپارٹی پرتنقید کررہے ہیں لیکن بھارت کویہ سمجھناہوگاکہ قومی مفاد میں ہم پاکستانی ایک ہیں ،قومی مفادمیں ہمارے اختلافات نہیں ہوتے اوراگربھارت نے ایسی کوشش کی توہماری قوم ایسی ہے کہ جوجنگ لڑنابھی جانتی ہے اوراپنے وزیراعظم سمیت دیگراہم عہدوں پرفائزافرادکوحفاظت کرنابھی جانتی ہے ۔جاوید چوہدری کاکہناتھاکہ بھارت کس سوچ میں ہے وہ تواپنی ڈیڑھ ارب کی آبادی کوڈراکرسمجھ رہاہے کہ پاکستان کوبھی ڈرادھمکالے گاتویہ بھارت کی بھول ہے ۔پاکستانی ایک قوم ہیں اوران کودوستی بھی نبھاناآتی ہے اوردشمن کامقابلہ بھی کرناآتاہے اس لئے بھارتیوں کوپاکستان کے بارے میں سوچ سمجھ کربات کرنی چاہئے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…