اسلام آباد(این این آئی)جمعرات کو دفترخارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وارپریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ ،پاکستان نے کہا ہے کہ براہمداغ بگٹی کی جانب سے بھارتی شہریت کی درخواست بلوچستان میں بھارتی مداخلت اور دہشتگردی میں مالی امداد کا ثبوت ہے ٗقابض بھارتی فورسزکی جانب سے نہتے کشمیریوں پرچھرا بندوقوں کا استعمال جاری ہے ٗ وزیر اعظم نے بھرپور طریقے سے مسئلہ عالمی سطح پر اٹھایا ہے ٗ عالمی برادری کو کل بھوشن یادیو سے حاصل تازہ معلومات سے آگاہ کیا جارہا ہے ٗکل بھوشن یادیو سے تحقیقات مکمل ہونے پرڈوزیئر بان کی مون کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا ٗ اْڑی میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے کے حوالے سے بھارتی الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، جن کی کوئی اہمیت نہیں ٗ پاکستان پرامن ملک ہے مگر ملکی سالمیت کے تحفظ کے لئے مسلح افواج ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٗعالمی برادری کو کل بھوشن یادیو سے حاصل تازہ معلومات سے بھی آگاہ کیا جارہا ہے ٗکل بھوشن یادیو سے تحقیقات مکمل ہونے پرڈوزیئر بان کی مون کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔