منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’کھسیانی بلی کھمبا نوچے‘‘ اڑی حملے پر بھارتی وزیر دفاع کے اعتراف نے تہلکہ مچا دیااور ۔۔۔

datetime 22  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے اڑی سیکٹر حملہ کے واقعہ پر ناقص سیکیورٹی کا اعتراف کر تے ہوئے کہاہے کہ آئندہ اس بات کویقینی بنایا جائے گا کہ ایسی کسی غلطی کو نہ دہرایاجائے۔ بدھ کو بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئیبھارتی وزیر دفاع نے اڑی سیکٹر حملہ کے واقعہ پر ناقص سیکیورٹی کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ آئندہ ایسی کوئی غلطی نہیں ہو گی۔ منوہر پاریکر نے کہا کہ مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کے حملے ا ور جذباتی انداز میں بھی جواب دیا جا سکتا ہے تاہم بھارت ایک ذمہ دار طاقت ہے لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ ہم دہشت گردوں کے ملک میں داخلے پر آنکھیں بند کر کے بیٹھ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں مضبوط کارروائیوں کی ضرورت ہے۔حملے پر کیا سزا دینی ہے ہم اس پر کام کر رہے ہیں لیکن ہم اس معاملے پر مکمل سنجیدہ ہیں جبکہ پاکستان کے جوابی جوہری حملے بارے سوال کے جواب میں بھارتی و زیر دفاع نے بڑھک مارتے ہوئے محاورتاًجواب دیا کہ تھوتھا چنا باجے گھنا’’ خالی برتن زیادہ شور مچاتا ہے‘‘ مضبوط آدمی زیادہ دلائل نہیں دیتا یاخاموش رہتاہے۔ کہاکہ یہ بات اس کے مترادف ہے۔ منوہر نے کہا کہ وہ صفر غلطی پر یقین رکھتے ہیں اور بھارت اب اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایسی غلطی دوبارہ نہ ہو۔واضح رہے کہ بھارتی سورماؤں نے اڑی حملہ ہوتے ہی پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی تھی۔ اب صورتحال واضح ہونے پر کھسیانی بلی نے ایک بار پھر کھمبا نوچنا شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی وزیر دفاع کے اعتراف سے بھارت میں ہلچل مچ گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…