کراچی( آن لائن)رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 53.2فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران 24کروڑ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی تھی تاہم رواں مالی سال کے اسی عرصے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 11کروڑ 26لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔جولائی اور اگست کے مہینوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی آمد(انفلوز) میں نمایاں کمی کا رجحان رہا۔ دو ماہ کے دوران ایف ڈی آئی انفلوز 44کروڑ 62لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 17کروڑ 76لاکھ ڈالر رہے جبکہ ایف ڈی آئی کے انخلاء(آوٹ فلوز) کی مالیت 20کروڑ 54لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 6کروڑ 50لاکھ ڈالر رہی۔جولائی اگست کے دوران فارن پرائیوٹ انویسٹمنٹ 8.6فیصد کمی سے 15کروڑ 40لاکھ ڈالر رہی اس طرح دو ماہ کے دوران پاکستان میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 3.3فیصد کمی سے 15کروڑ 39لاکھ ڈالر رہی گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 15کروڑ 92لاکھ ڈالر رہی تھی۔اگست 2016کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 4کروڑ 83لاکھ ڈالر رہی گزشتہ سال اگست کے مہینے میں ایف ڈی آئی کی مالیت 11کروڑ 37لاکھ ڈالر رہی تھی۔ اگست 2015کے مقابلے میں اگست 2016کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری ایک کروڑ 67لاکھ ڈالر کمی سے 4کروڑ ڈالر رہی اگست 2015کے دوران مجموعی طور پر غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے 5کروڑ 68لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔
اسحاق ڈارکے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے میںکتنے فیصد کمی ہوئی ؟پڑھ کرآپ پریشان ہوجائیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ
-
عبداللہ طاہر قتل کیس،مقتول کے ڈرائیور کو 22سالہ لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیے جانے کا انکشاف



















































