جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

عابدشیرعلی نے چند سال قبل کلثوم نواز کے ساتھ کیا سلوک کیا؟  ائیر پورٹ سے نواز شریف کو لینے جانے کے وقت کہاں تھے؟ فرخ حبیب کے انتہائی دلچسپ انکشاف

datetime 19  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف فیصل آباد کے ضلعی لیڈر فرخ حبیب نے عابد شیر علی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل بہت زیادہ بولنے والے عابد شیر علی کے بارے میں پورا فیصل آباد جانتا ہے کہ کلثوم نواز جب نواز شریف کی گٓرفتاری کے بعد فیصل آباد اپنے بھائی کے گھر مدد کے لئے آئیں تو عابد شیر علی نے انہیں گھر میں داخل ہی نہیں ہونے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف فیصل آباد کے ضلعی صدر فرخ حبیب نے عابد شیر علی کی جانب سے دھمکی آمیز بیان اور عمران خان کو دھمکیاں دینے کے خلاف سی پی او فیصل آباد کو درخواست جمع کروا دی ہے اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی جو اس وقت بہت بڑھ چڑھ کر باتیں کر رہے ہیں وہ اس وقت کہاں تھے جب نواز شریف کو اٹک قلعے میں مچھر تنگ کرتے تھے اور کلثوم نواز ان کے گھر مدد مانگنے آئیں تو انہیں گھر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا یہ بات پورا فیصل آباد جانتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں ہر شخص یہ بات جانتا ہے کہ جب نواز شریف کو جدہ سے واپسی پر ائیرپورٹ سے واپس لانے کی باری آئی تب بھی عابد شیر علی اپنے بیڈ روم کی الماری میں چھپے ہوئے تھے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ عابد شیر علی کی جانب سے دی جانے والی تمام دھمکیوں کو وزیراعظم کی مکمل حمایت اور اشیرباد حاصل ہے۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی گجرات واقعہ کے موقع پر پی ٹی آئی ورکزر پر حملہ کرنے کی ذمہ داری قبول کر چکے ہیں ۔ جبکہ دھرنے کے موقع پر بھی ملتان میں پومی بٹ نے شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملہ کیا تھا ان کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی حکومت سے جواب مانگا جاتا ہے تو یہ گلوازم کو سامنے لے آتے ہیں اور بے گناہ لوگوں کو ظلم کا نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عابد شیر علی، ڈینی عرف دانیال عزیز، گلو بٹ، پیپسی بٹ اور پومی بٹ جیسے کارندے ن لیگ کے پاس ہیں اور یہ وزیر اعظم کے چمچے ہیں جو ان کے ایما پر ان کے مخالفین پر بدمعاشی اور دھونس جماتے ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ عابد شیر علی چوہے کی طرح فیصل آباد میں باہر نکلنے سے گھبراتے ہیں اگر ان میں ہمت ہے تو فیصل آباد کے شہریوں کا سامنا اپنی سیکیورٹی اور پروٹوکول کے بغیر کر کے دکھائیں مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام یہیں ان کا تیا پانچہ کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی فیصل آباد کے ٹائیگرز ہی ن لیگی گلو بٹوں کے لئے کافی ہیں اگر پورے پاکستان کے ٹائیگرز نکل آئے تو ان کا کیا حال ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رائیونڈ ہاؤس ڈکلئیرڈ پرائم منسٹر ہاؤس ہے اور پوری قوم کے ٹیکسوں کا پیسا وہاں لگ رہا ہے اور ہمارا جمہوری حق ہے کہ ہم ان سے کرپشن کا حساب مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے دھونس ، دھاندلی اور ڈنڈا بردار سیاست کو متعارف کروایا ہےمگر اب قوم ان سے حساب مانگنے کے لئے سڑکوں پر نکل چکی ہے تیس ستمبر کو انہیں سر چھپانے کو جگہ نہیں ملے گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…