اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر اوباما کی پیدائش سے متعلق اپنے بیان کو واپس لیتے ہوئے کہا کہ اوبامہ امریکہ میں ہی پیدا ہوئے۔ جس پر امریکی خاتون اول نے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ جو اپنے متنازعہ بیانات کے لئے پوری دنیا میں مشہور نے اوبامہ کی پیدائش سے متعلق پانچ سال سے اپنے بیان پر قائم تھے کہ اوبامہ کی پیدائش امریکہ سے باہر ہوئی ہے مگر حال ہی میں اپنے ایک ہوٹل کی افتتاحی تقریب کے موقع پر انہوں نے اعتراف کیا کہ اوبامہ امریکہ میں ہی پیدا ہوئے ہیں، جس کے بعد ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم چلاتے ہوئے باراک اوبامہ کی اہلیہ اور امریکی خاتون اول نے ورجینیا میں ٹرمپ کا نام لئے بغیر سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے ان سے معافی کا مطالبہ کر دیا ۔
مشعل اوبامہ کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ وہ کون ہے جو امریکی شہریوں کی عزت کی کمی کرنے کی کوشش کرتا ہے اور وہ کون ہے جو جھوٹ بولتا ہے لوگوں سے متعلق پہلے سے جھوٹی رائے بھی قائم کر لیتا ہے ۔ مشعل اوبامہ نے اس سے قبل سیاہ فام امریکیوں کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ بھی کیا جس میں انہوں نے کئی برس تک امریکی صدر کے متعلق عوام کو گمراہ کرنے اور ان کے متعلق غلط پراپیگنڈہ کرنے کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔