نیو یارک (اے پی پی)امریکا کے ریپبلیکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی شہروں کی سیکورٹی کی صورتحال کو بحرانی قرار دیا ہے-ڈونالڈر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں امریکا کے بعض شہروں کی ابتر سیکورٹی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹس حکومت، شہروں میں سیکورٹی کویقینی بنانے کے منصوبے میں ناکام رہی ہے -ان کا کہنا تھاکہ شہروں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے از سر نو منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت ہے -انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ جنگ زدہ ملک افغانستان بھی سیکورٹی اور زندگی گذارنے کے لئے امریکا کے بعض شہروں سے بہتر ہے -ریپبلیکن صدارتی امیدوار ٹرمپ نے، ڈیموکریٹس سیاستدانوں منجملہ ڈیموکریٹس صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن پر الزام لگایا کہ وہ شہروں کی سیکورٹی کے تعلق سے لاپرواہ ہیں -ان کا کہنا تھا کہ وسطی امریکا میں واقع شہروں کی سیکورٹی کی صورتحال انتہائی خراب ہے ۔