پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

طاہر القادری ،عمران خان اور شیخ رشید، رانا ثناء اللہ نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی )صوبائی وزیر قانون وپا رلیمانی امورراناثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ طاہر القادری اپنے فارن ایڈ اور عمران خان اپنے سسرالی ایجنڈے میں ناکام ہوں گے ،تمام تر سازشوں کے باوجود پاک چین اقتصاری راہداری منصوبہ بروقت مکمل ہو گا ، سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت جاری ہے ،عدالت جو بھی فیصلہ کر ے گی وہی انصاف اور وہی قصاص ہو گا،اورنج لائن ٹرین منصوبہ بروقت مکمل ہو گا ،میرا نہیں خیال کہ سپریم کورٹ اس عوامی منصوبے کے خلاف فیصلہ دے گی ۔ایک انٹرویو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شیخ رشید پاکستانی سیاست کا گھٹیا ترین کردار ہے ، اس کی سوچ بھی ہمیشہ منفی رہی ہے ،پہلے اس نے ہر جگہ میاں نواز شریف کے نام پر کامیابی حاصل کی اور آج کل پی ٹی آئی کے کندھوں پر سوار ہے اس کی اپنی کوئی سیاست نہیں ، اس کی پاکستان مسلم لیگ (ن )سے مخالفت کی وجہ ہی یہی ہے کہ یہ (ن) لیگ میں شمولیت کیلئے ترلے منتیں کر تا رہااور ناکامی پر مخالفت میں کھڑا ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کے احتجاجوں اورریلیوں کا مقصد صرف اور صر ف پیسہ کمانا ہے کیونکہ وہ ریلیوں اور احتجاجوں کے ذریعے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں ڈالتے ہیں اورملک دشمنوں سے اس کے بدلے بھاری رقوم وصول کرتے ہیں، اب بھی طاہر القادری لندن سے دوبارہ پاکستان اس لیے آئے ہیں کیونکہ انہیں بھارت سے دوسری قسط موصول ہوچکی ہے ،جو شخص ملک کے دشمن سے پیسہ لے کر ریلیاں نکالے گاوہ ملک سے مخلص کیسے ہو سکتا ہے ، عمران خان اور قادری ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں لیکن وہ اس میں بری طرح ناکام ہوں گے۔ انشاء اللہ پاک چین اقتصادی راہداری کامنصوبہ بروقت مکمل ہو گا اورسازشیں کرنیوالے ناکام ہو جائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سانحہ ما ڈل ٹاؤن کیس کی سماعت عدالت میں جاری ہے ،عدالت جو بھی فیصلہ کر ے گی وہی انصاف اور وہی قصاص ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ بروقت مکمل ہو گا ،میرا نہیں خیال کہ سپریم کورٹ اس کے خلاف فیصلہ دے گی کیونکہ یہ عوامی منصوبہ اپنی افادیت ، بچت ، ماحولیاتی طورپر محفوظ ، ٹرانسپورٹ اور روزگار کے ان گنت مواقع پیدا کرنے کے باعث اپنی مثال آپ ہو گا،اس میں اڑھائی لاکھ افراد یومیہ سفر کریں گے اور اڑھائی گھنٹوں کا سفر 45منٹ میں طے ہوگا،ایک غریب دشمن طبقہ اس کے خلاف سیخ پا ہے کیونکہ وہ غرباء کو اس بین الاقوامی سہولت سے محروم رکھنا چاہتا ہے ، امید ہے کہ اس طبقے کے منفی خواب پو رے نہیں ہو سکیں گے



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…