جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’رائے ونڈ مارچ‘‘ کوئی جائے نہ جائے میں۔۔۔! سینئر سیاستدان نے شرکت کا اعلان کر دیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/اسلاآباد (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے تحر یک انصاف کے ’’رائے ونڈ مارچ ‘‘میں شر کت کا اعلان کرتے ہوئے کپتان کا اتحاد ی ہوں انکا ساتھ نہیں چھوڑ سکتا ‘ ساری اپوزیشن بھی (ن) لیگ سے مل جائے تو رائے ونڈ مارچ نہیں روک سکتی ‘حکمرانوں نے اور اسحاق ڈار نے جب سچ بولا یہ ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا ‘اگر کوئی پیپلز پارٹی کوئی یہ یقین دہانی کرو ادیں نواز شریف کا احتساب ہو گا ،آصف زرداری کا نہیں ہو گا تو وہ کل احتجاجی تحریک کا حصہ ہوں گے ‘ میں اگر اسمبلی میں نہ بھی ہوا تو لال حویلی میں موجود ہوں گا ،اگر نواز شریف نہ ہوئے تو جیل میں ہوں گے ،قوم ان کے خلاف تیار بیٹھی ہے بس انجن لگنے کی دیر ہے۔ اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو اور اپنے ایک انٹر ویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ کوئی اور عمران خان کے رائے ونڈ میں شریک نہ بھی ہو مگر میں ضرور شر یک ہوں گا اور عمران خان کے ساتھ کندھے سے کند ھا ملا کر چلتا رہوں گا ۔
انہوں نے کہا اگر نواز شریف کا احتساب ہوا ،یا ماڈل ٹا ئون کے کیس کی تحقیقات ہوئیں تو یہ اس ملک میں بہت بڑی تبدیلی ہو گی پانامہ لیکس نہ فوج کی پیداوار ہے نہ سیاست دونوں کی مگر سب ا س ملک میں شفاف احتساب چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ کا دھندہ زیادہ دیر نہیں چل سکتا پنجاب میں رینجرز آ چکی ہے پولیس مکمل ناکام ہو گئی ہے ،پنڈی کی میٹرو میں دراڑیں پڑ چکی ہیں ،نندی پور کا ریکارڈ جل چکا ہے حکمرانوں نے ڈلیور ہی نہیں کیا جس دن حکمرانوں نے اور اسحاق ڈار نے سچ بولا یہ ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ جس قوم کا بچہ یوپی ایس اور ٹارچ کی روشنی میں پیدا ہو رہا ہو اور بعد میں آپ کہیں کہ پیٹ میں کبھی تولیہ رہ گیا اور کبھی کچھ اور ،یہاں انسان کی کوئی حیثیت نہیں ،دنیا میں کوئی ایسا وزیر اعظم نہیں جو مجھ جیسے غریب ایم این اے کو کہے کہ تم آئندہ اسمبلی میں نہیں ہو گے چند مہینے میں فیصلہ ہو جائے گا کہ 2018 کے الیکشن میں کون اسمبلی میں ہو گا اور کون نہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…