اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عیدپرحکومت کو نئے نوٹ چھاپنے کا بہانہ مل گیا۔ایک سوچون ارب روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کردیے لیکن عام آدمی تک پھر بھی نہ پہنچے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق عید پربچوں کوعیدی میں نئے نوٹ چاہیے اور اس موقع پرحکومت کو کرنسی نوٹ چھاپنے کا نیا بہانہ مل گیا۔عید سے قبل ایک سوچون ارب روپے مالیت کے نئے نوٹ جاری کردیے گئے۔ گزشتہ برس عید قرباں پر137ارب کے کرنسی نوٹ جاری کیے تھے۔سرکاری زرائع کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر بھی 358 ارب روپے مالیت کے ریکارڈ نئے کرنسی نوٹ چھاپے گئے۔ ان میں 10 سے 500 روپے مالیت کے 68 ارب جبکہ 1000 اور 5000 مالیت والے 290 ارب کے نوٹ شامل ہیں۔ حیران کن امرہے کہ اتنے زیادہ نوٹ چھاپنے کے باوجود عوام کی اکثریت کوبچوں کی عیدی دینے کے لیے نئے نوٹ دستیاب نہیں۔ ادھراپوزیشن جماعتوں نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نئے کرنسی نوٹ چھاپ کر معیشت چلارہی ہے اورنئے نوٹوں کے چھاپنے سے مہنگائی اورافراط زرمیں اضافہ ہوگاجس سے عوام کامعیارزندگی مزید نیچے چلاجائے گا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے اس معاملے پرقومی اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کرنے کابھی فیصلہ کیاہے ۔اپوزیشن کاکہناہے کہ نئے نوٹ چھاپنے سے پاکستانی روپے کی قدرمیں کمی سے بیرونی قرضے مزید مہنگے ہوجائیں گے ۔اپوزیشن کاکہناہے کہ حکومت عید پرجونوٹ چھاپ رہی ہے وہ عوام تک نہیں پہنچ رہے ۔
عید پرحکومت نے نئے نوٹ کیوں چھاپے ،وجہ ایسی کہ اپوزیشن بھی بول پڑی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی
-
گھر بنانے کے خواہشمندوں کے لیے قرضوں کے متعلق اہم اعلان



















































