اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

ایف بی آرنے ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری برائے 2015جاری کردی

datetime 9  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایف بی آر نے ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری برائے 2015 جاری کر دی ۔ایف بی آر کی طرف سے ٹیکس ڈائریکٹری کے اجرا کے موقع پروفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کہ یہ ایف بی آر کی تیسری ٹیکس ڈائریکٹری ہے۔انہوں نے کہا ڈائریکٹری کے اجرامیں تاخیرتاجروں کے ساتھ مذاکرات کی وجہ سے ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا کا چوتھا ملک ہے جو پارلیمنٹ اراکین کی ڈائریکٹری شائع کر رہا ہے۔ڈائریکٹری کے اجرا کے لیے کابینہ کی منظوری لی گئی۔اسحاق ڈارنے بتایاکہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ سے بھی ٹیکس کاٹا جاتا ہے جوارکان پارلیمنٹ گوشوارے جمع کرائیں گے ان کے نام اپ ڈیٹ کردیئے جائیں گے۔ڈائریکٹری کے اعدادوشمارکے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے 2015 میں 25لاکھ روپے ٹیکس دیا۔شہباز شریف نے 77لاکھ روپے ٹیکس دیا۔عمران خان نے 76ہزار 244روپے ٹیکس ادا کیا۔مولانا فضل الرحمان نے 49ہزار90روپے ٹیکس ادا کیا ۔جہانگیر ترین کے 3کروڑ 76لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کیا ۔ اس ڈائریکٹری کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا ٹیکس نوازشریف ، شہباز شریف ، حمزہ شہباز سے زیادہ ہے ۔ حمزہ شہباز نے 63لاکھ 30روپے ٹیکس جمع کرایا۔ اسحاق ڈار نے 39لاکھ13ہزار ٹیکس ادا کیا۔ خواجہ آصف نے 4لاکھ 66ہزار ٹیکس دیا۔ سعد رفیق نے 29لاکھ 57ہزار روپے ٹیکس دیا۔ عابد شیر علی نے 1لاکھ 28ہزار ،دانیال عزیز نے 4لاکھ 21ہزار ٹیکس ادا کیا۔ انوشہ رحمان 78ہزار، طلال چوہدری 47ہزار ، محمود خان اچکزئی نے 17ہزار 331روپے ٹیکس دیا۔ اسد عمر نے 42لاکھ60ہزار روپے کا ٹیکس ادا کیا۔ ایاز صادق نے 13لاکھ 73ہزار ، شاہد خاقان عباسی نے 21لاکھ 38ہزار ٹیکس دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…