بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

زمین ڈاٹ کام نے ’سپر ہاٹ پراپرٹی ‘ کے نام سے نئی پراڈکٹ متعارف کروا دی‘سرچ کرنا مزید آسان ہوگا

datetime 9  ستمبر‬‮  2016 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام نے صارفین کی آسانی کیلئے ایک نئی جدید پراڈکٹ ’’سپر ہاٹ پراپرٹی ‘‘ کے نام سے متعارف کروائی ہے۔اس کے ذریعے سے عام پراپرٹی کی لسٹوں کے مقابلے میںمشتہرین کو 20گنا زیادہ تک کی مرئیت حاصل ہوگی۔سپر ہاٹ پراپرٹی لسٹنگ سرچ نتائج میں 30دنوں کیلئے سر فہرست رہیں گی۔یہ پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی پراڈکٹ ہے کہ جس میں سرچ کرنے والے کو مطلوبہ مکان یا دوکان کی ایچ ڈی ویڈیوز اور ہائی ریزولیشن تصاویر نظر آئیں گی۔
پلاٹس کے حوالے سے سپر ہاٹ پراپرٹی کی لسٹنگ میں اس علاقے کی مشہور نشانیاں اور داخلی اور خارجی راستے دکھائیں جائیں گے ‘ جس سے پلاٹ کی نشاندہی کرنے میں مزید رہنمائی حاصل ہوگی ۔ اس نئی لسٹنگ میں گھروں اور کمرشل عمارتوں کی ایچ ڈی ویڈیوز بنائی جائیں گی جس میں اُن کے اندرونی اور بیرونی خدوخال واضح طور پر نظر آئیں گے۔ ان ویڈیوز سے نہ صرف پراپرٹی کی تلاش میں وقت کم لگے گا بلکہ خریداروں اور سرمایہ کاروں کو بھی فیصلہ کرنے میں بہت آسانی حاصل ہوگی ۔شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ویڈیوز زمین ڈاٹ کام کے اپنے میڈیا ایسوسی ایٹس جدید اور بہترین سہولیات سے لیس سازو سامان سے تیار کریں گے ۔جس سے صارفین جو چیز آن لائن ویب سائٹ پر دیکھیں گے‘ حقیقت میں بھی وہی چیز ان کو نظر آئے گی۔
زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا ہے کہ جب ہم کہتے ہیں کہ ہم پراپرٹی خریداروں، بیچنے والوں اور سرمایہ کاروں کو جدید ترین تجربات سے مستفید کرتے ہیںتو ہمیں اس بات کا بخوبی ادراک ہوتا ہے ۔ سپر ہاٹ پراپرٹی زمین ڈاٹ کام کے کار آمد فیچرز میں ایک اور اضافہ ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے لیئے مسلسل کوشش کرتے رہیں گے۔
زمین ڈاٹ کام کی بنیاد 2006 میںعلی خان برادرز نے رکھی تھی۔ آج یہ پورٹل پاکستان کا سب سے بڑا اور قابل اعتماد رئیل اسٹیٹ پورٹل ہے۔ ابھی حال ہی میںبنکاک میں ہونے والی کانفرنس پراپرٹی پورٹل واچ میں زمین ڈاٹ کام کا شمار دنیا کی پانچ بہترین پراپرٹی پورٹلز میں کیا گیا ہے۔ اِس وقت پورٹل کو ہر ماہ 35 لاکھ سے زیادہ لوگ وِزٹ کرتے ہیںاور اس کے پاس 650 افراد کی ٹیم ہے ۔ جبکہ اس کے ساتھ10 ہزار ایجنسیز رجسٹرڈ ہیں اور ملک کے 11 بڑے شہروں میں اس کے دفاتر اور30 شہروں میں اس کی موجودگی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…