بالی ووڈ کو کن تین بڑی شخصیات سے نقصان ہو سکتا ہے؟ معروف بھارتی ہدایتکار کے بیان نے ہلچل مچادی

9  ستمبر‬‮  2016

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک بھارت کے معروف پروڈیوسر اور ہدایتکار انوراگ کشیاب نے کہا ہے کہ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان ، سلمان خان اور اکشے کمار کے بڑھتے ہوئے معاوضوں سے فلم نگری کو نقصان ہورہا ہے۔ہدایتکار انوراگ کشیاپ کاشمار فلم نگری کے بڑے ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دیئے ہیں جب کہ انوراگ کشیاب فلموں کی ہدایتکاری کے علاوہ کئی فلموں کے پروڈیوسر بھی ہیں جس میں ’’گینگ آف وسیع پور‘‘،’’اڑتاپنجاب‘‘ سمیت کئی فلمیں شامل ہیں لیکن اب اپنی متنازعہ فلموں کے باعث شہ سرخیوں میں رہنے والے ہدایتکار نے فلمی دنیا کے بڑے ستاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انوراگ کشیاپ کا کہنا تھا کہ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان اور اکشے کمار فلموں میں کام کرنے کا معاوضہ اپنی اہلیت سے زیادہ وصول کرتے ہیں جس کے باعث فلم نگری کو نقصان اٹھانا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے ڈزنی اور بالاجی جیسے بڑے پروڈکشن ہاؤسزبھی دیوالیہ ہو گئے ہیں۔
انوراگ کیشاپ نے کہا کہ ہالی ووڈ فلمیں بلین میں کماتی ہیں اسی لیے ان اداکاروں کو زیادہ معاوضہ ملتا ہے لیکن ہماری فلمیں زیادہ سے زیادہ 300 کروڑ کماتی ہیں جس کے باوجود ہمارے اداکار کمائی میں ہالی ووڈ اسٹارز کو ٹکردے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ معاوضہ دینے کے ذمہ دار پروڈیوسر ہیں جو اداکاروں کو زیادہ معاوضہ دیتے ہیں لہٰذا پروڈیوسرز کو بھی فلموں کے بجٹ کو دیکھ کرمعاوضہ دینا چاہیے۔واضح رہے کہ ہدایتکار انوراگ کشیاپ کی کئی فلمیں ناکام ہوچکی ہیں جس میں ’’بمبئی ویلویٹ‘‘،’’شاندار‘‘ اور ’’این ایچ 10‘‘ شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…