جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

462ارب روپے کی کرپشن ،پییپلزپارٹی کےرہنماعیدجیل میں  منائیں گے ،وجہ سامنے آگئی

datetime 8  ستمبر‬‮  2016 |

کراچی (این این آئی) کراچی کی احتساب عدالت نے 462ارب روپے کے کرپشن کیس میں ملوث ڈاکٹرعاصم حسین کی میڈیکل رپورٹ 21ستمبرکو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ہے ۔جمعرات کو کراچی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن سے متعلق ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیس میں شریک ملزمان محمد صفدر اطہر حسین اور عبدالحمید سمیت دیگر پیش ہوئے۔ عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے وکلا کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کو آغا خان لیاقت نیشنل میں لیکر گئے ہیں لیکن وہاں پر ہائیڈرو تھراپی کی سہولت موجود نہیں یہ سہولت کراچی میں صرف ڈاکٹر ضیا الدین ہسپتال میں ہے لیکن ہم انہیں وہاں عدالت کی اجازت کے بغیر وہاں نہیں لے جاسکتے ہیں ۔ عدالت حکم دے گی تو پھر ڈاکٹر عاصم کو ضیا الدین اسپتال لے جایا جائے گا۔ عدالت نے وکلا کا موقف سنتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹ اور سرجری کے حوالے سے درخواست پردلائل آئندہ سماعت پر سننے کا حکم دیتے ہوئے 21 ستمبر تک سماعت ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…