اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ڈس ایبلڈ کرکٹ، پاکستان نے پہلا ون ڈے 109 رنز سے جیت لیا

datetime 27  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے ایک روزہ میچ میں افغانستان کو 109رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فاتح کپتان حسنین عالم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سودمند ثابت ہوا، ٹیم نے مقررہ 40 اوورز میں7وکٹ پر276رنز بنائے، عارف رچرڈ اور مطلوب قریشی نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 132رنز جوڑے، عارف نے 72 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 70 رنز بنائے، مطلوب نے 56 بالزپر58 رنز اسکور کیے، اس میں 5 چوکے بھی شامل تھے، کپتان حسنین عالم32، راو¿ جاوید28 اور دانش احمد27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ افغانستان کی جانب سے نبی اللہ نبی نے2 جبکہ عبداللہ، شفیق شمیم اور شیرین آغا نے 1، 1 کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔جواب میں افغان ٹیم 32.2 اوورز میں 167رنز پر ڈھیر ہوگئی، عبداللہ اعجاز اور فیاض احمد نے 3، 3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جب کہ امیر احمد نے2 وکٹیں حاصل کیں۔ مہمان خصوصی پی سی بی کوچ و سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے عارف رچرڈ کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ سیریز کا دوسرا اور آخری ون ڈے جمعے کو کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…