ہفتہ‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2025 

ایک وقت آئے گا کہ مولانا ڈیزل کو بھی ۔۔۔۔! شیخ رشید نے ناقابل یقین دعویٰ کردیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے جتنے دشمن تھے اور جتنے لوگ کانگریس میں تھے وہ آج سب نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ نواز شریف کو اسمبلی چھوڑنا پڑے گی۔ نواز شریف اللہ نے تجھے رسوا کردیا ہے۔ آج جو انتخابی نظام ہے، اس میں قائداعظم اور علامہ اقبال جیسے لوگ بھی آجائیں تو نواز شریف جیسے لوگوں سے نہیں جیت سکتے۔ ایک وقت آئے گا کہ مولانا ڈیزل کو بھی عمران خان کے پیچھے کھڑا کردوں گا۔ کراچی جاگتا ہے تو ملک جاگتا ہے۔ آج کراچی جاگ گیا ہے۔ عمران خان اور جہانگیر ترین کو نااہل کرکے اسمبلی نہیں چل سکتی۔ ایاز صادق پورس کا ہاتھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نشتر پارک میں پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے تحت پاکستان زندہ باد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر عارف علوی، عمران اسماعیل، علی زیدی، اسد عمر اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ قیام پاکستان کے جتنے دشمن تھے اور جتنے لوگ کانگریس میں تھے، وہ آج سب نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ ایاز صادق سے میں نے واضح طور پر کہا ہے کہ تم پورس کے ہاتھی ہو۔ تم عمران خان اور جہانگیر ترین کو نااہل قرار دے کر اسمبلی کو نہیں چلا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ڈرپوک اور جھوٹا ہے۔ نواز شریف کو اسمبلی چھوڑنا پڑے گی۔ اللہ جس کو چاہتا ہے، عزت دیتا ہے۔ جس کو چاہتا ہے رسوا کرتا ہے۔ نواز شریف اللہ نے تجھے رسوا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی جاگتا ہے تو پاکستان جاگتا ہے اور آج کراچی جاگ گیا ہے۔ اس وقت ملک میں جو انتخابی نظام ہے، میں قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال اور علامہ حمید الدین مشرقی جیسے لوگ بھی آئیں تو نواز شریف جیسے لوگوں سے نہیں جیت سکتے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وقت آنے پر ڈیزل کو بھی عمران خان کے پیچھے کھڑا کردوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جو مودی کا یار ہے، وہ غدار ہے۔ مودی نے بنگلہ دیش جا کر کہا تھا کہ ہم نے بنگلہ دیش بنایا ہے لیکن نواز شریف نے انہیں رائے ونڈ بنا کر ان سے پگڑیاں تبدیل کی ہیں۔ نواز شریف پٹھان کوٹ اور لندن سے مودی کو فون کرتا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ نواز شریف کو امریکی اس سوچ کے ساتھ اقتدار میں لایا گیا ہے کہ اس خطے میں بھارت کو جگہ دینی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت نے افغانستان میں اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 12 قاتل بھاگ چکے ہیں اور چند کو پکڑ کر فوج نے پولیس کے حوالے کیا ہے۔ میں نواز شریف کی طرح جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیدوار نہیں ہوں۔ اپنی والدہ کے جنازے کو بھی کندھا نہ دے سکا اور جیل میں رہا۔ ایک مرتبہ مشرف کا ضرور ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار جعل ساز ہے۔ ان کے تمام اعداد وشمار جعلی ہیں۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر سب کو ساتھ لے کر چلو۔ چاہے شیعہ ہو یا سنی۔ سب کو ساتھ لے کر چلو۔ شیخ رشید نے گو نواز گو کے نعرے بھی لگوائے اور اپنی تقریر کا اختتام بھی گو نواز گو کے نعرے پر کیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے عمران اسماعیل نے کہا کہ آج کے بعد مہاجروں کو کوئی غدار نہیں کہے گا کیونکہ مہاجر محب وطن ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جس نے اسرائیل اور بھارت کو دعوت دی ہے، وہ مودی کا یار ہے اور اس ملک کا غدار ہے۔ الطاف حسین بھی مودی کا یار ہے اور پاکستان کا غدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں تعصب اور دہشت کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔ اب عوامی سیاست کا آغاز ہوگیا ہے، جس کی قیادت عمران خان کررہے ہیں۔ اسد عمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ الطاف حسین 25 سال سے بیرون ملک ہے اور وہاں سے بیٹھ کر یہ پیغام دیتا ہے کہ پاکستان مردہ باد لیکن کراچی کے لوگوں نے آج یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان زندہ باد اور وہ لوگ مردہ باد ہیں جو پاکستان کے خلاف بولتے ہیں۔ علی زیدی نے کہا کہ اس شہر میں لوگوں کو یرغمال بنایا گیا اور کسی کو بھی سامنے آنے نہیں دیا گیا۔ اگر کسی نے انتخابات میں حصہ لینے کی کوشش کی تو اس کو ڈرا دھمکا کر بٹھادیا گیا یا اپنے ساتھ شامل کرلیا گیا۔ حالیہ دنوں ایک ضمنی انتخاب میں ہمارے امیدوار کو کہا گیا کہ الیکشن لڑنا ہے تو بوری میں پیک ہونے کے لئے تیار ہوجاؤ، جس کے بعد وہ اگلے دن ایم کیو ایم کو پیارے ہوگئے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے نواز شریف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ پانامہ لیکس سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔ عمران خان انہیں۔ سزا دلوا کر دم لے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…