اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ جھنگ سے سائیکل پر بیٹھ کر اتفاق مسجد آنے والے کینیڈین مولوی سے پوچھا جائے ارب پتی کیسے بنا‘ کسی کو جمہوریت اور آئین پاکستان کے خلاف سازش نہیں کرنے دیں گے‘ چھ ستمبر کے شہداء کی قربانیوں سے اپنی نسلوں کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیپٹن صدر نے کہاکہ 1948ء میں اگر قائداعظم کا سری نگر کی طرف جانے کا حکم مانا جاتا تو کشمیر آزاد ہو چکا ہوتا، 1965ء کی جنگ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں لے جانے اور اس مسئلہ کو اٹھانے سے روکنے کیلئے مسلط کی گئی، ہم دفاع پاکستان اور پاک سرزمین کے دفاع کیلئے اپنے جسموں سے بم باندھنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، وطن عزیز کیلئے قربانیاں دینے والوں کے صدقے ہم آج یہاں آزاد فضاؤں میں بیٹھے ہیں۔ ہم بقائے پاکستان کے لئے ایٹمی پروگرام شروع کرنے پر ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں آئین پاکستان اور ہمارے بھائی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں، آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن پاکستان کی بقاء کے لئے ہے، آج بھی ہمارا دشمن ہمارے خلاف سازش کر رہا ہے۔ ہمارے پانیوں پر قبضہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کارگل کے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ 1973ء کے آئین کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ یہ ایک مقدس دستاویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی مولوی کو مسلک کی بنیاد پر سیاست اور سازشیں نہیں کرنے دیں گے۔ سائیکل پر بیٹھ کر اتفاق مسجد آنے والا کیسے ارب پتی بنا اس کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ ہم کسی کو جمہوریت اور آئین کے خلاف سازشیں نہیں کرنے دیں گے۔کیپٹن(ر)صفدر نے کہاکہ پاکستان کو دولخت کرنے پر حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا تعین کرنا اس پارلیمنٹ کا کردار ہے ٗ ہمیں چھ ستمبر کے حوالے سے قرارداد پیش کرنی چاہیے ٗ ہم وانا‘ سیاچن سمیت ملک کی سرحدوں پر لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کردار پاکستان کے سپیکرز کے ناموں میں سنہرے حروف میں لکھا جائیگا،
جھنگ سے سائیکل پر بیٹھ کر اتفاق مسجد آنے والے کینیڈین مولوی سے پوچھا جائے کہ ۔۔۔ کیپٹن صفدر نے بڑا سوال اٹھادیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نئی سہولت متعارف
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
آئی فون 18 کی لانچنگ سے قبل آئی فون 17 کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
لاہور،نجی ہوسٹل پر چھاپے میں 7مرد و زن گرفتار
-
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ سامنے آگئی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
-
پہلی ہی فلم سے ہٹ ہونے والے رومانوی ہیرو اب شادیوں میں رقص کرکے گزر بسر کرنے پر مجبور
-
کرکٹر حسن علی کی اہلیہ نے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
-
وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا، نئی آٹو پالیسی منظور، اہم تبدیلیاں سامنے آگئیں
-
محلے کی ’آنٹی‘ نے چغلیوں کو کاروبار بنا لیا، کمائی سے 2 گھر بھی خرید لیے



















































