منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’کٹا ‘‘کھول دیا جو اب ’’ٹکر ‘‘ضرور مارے گا،شیخ رشید نے حیرت انگیز پیش گوئی کردی

datetime 6  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ حکومت اپنے پیروں پرکلہاڑی مارنے کی ماہرہے،تین سال سے کہہ رہا ہوں فیصلہ سڑکوں پر ہوگا،دوشریفوں میں سے ایک کو لازمی جانا ہوگا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے پانامہ لیکس کا کٹا کھول دیا ہے جو اب ٹکر ضرور مارے گا، لوگ راشن جمع کر لیں، جاتی امراء جانے کا وقت آ گیا ہے۔منگل کو کراچی آمد کے موقع پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت میں شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کا ڈلیوری سسٹم خراب ہو چکا ہے۔اب دو ایجنڈے باقی ایسے ہیں جوکہ انتہائی اہمیت اختیار کر گئے ہیں جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن اور پانامہ لیکس شامل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی نواز شریف کے جیب کی چھری اور گھڑی ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ میں امپائر پر یقین نہیں رکھتا ، مجھے سب کچھ نظر آ رہا ہے ، راحیل شریف یا نوازشریف میں سے کسی کو ایک کو جانا ہوگا۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو ٹارگٹ کر لیا گیا ہے لیکن نواز شریف انتہائی جھکے ہوئے سیاستدان ہیں۔انھوں نے کہا کہ ملک کوشدید مسائل درپیش ہیں۔ تین سال سے کہہ رہا ہوں فیصلہ سڑکوں پرہوگا۔ قوم فیصلہ کر لے کہ ملک کو کس طرح بچانا ہے۔انہوں نے کہا حکومت اپنے پیرپرکلہاڑی مارنے کی ماہر ہے۔وزیراعظم ملک کو بحرانوں سے نہیں نکال سکتے۔دوشریفوں میں سے ایک کو جانا ہوگا۔ایک سوال پرشیخ رشید احمد نے کہا میں نہیں سمجھتا کہ آرمی چیف مدت ملازمت میں توسیع لیں گے۔ سانحہ ماڈل ٹان کی تفتیش ہونی چاہیے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ اورآرمی چیف مل کرایکشن لیں۔۔حکومت پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹان کے بارہ افسران کو بھگادیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…