بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ :آج ایک اور کل دو میچ کھیلے جائینگے

datetime 27  فروری‬‮  2015 |

سڈنی (نیوز ڈیسک ) گیارھویں آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں (آج) جمعہ کو ایک اور (کل) ہفتہ کو مزید دو میچ کھیلے جائینگے، اس سلسلے میں جمعہ کو واحد میچ پول بی کی ٹیموں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ میں (کل) ہفتہ کو مزید دو میچز کھیلے جائینگے اور اس سلسلے کا پہلا میچ میں شامل پول اے کی ٹیموں اور ورلڈ کپ کی میزبان ٹیموں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان آکلینڈ میں کھیلا جائیگا جبکہ ہفتہ کو دوسرا میچ پول بی کی ٹیموں بھارت اور یو اے ای کے درمیان پرتھ میں کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے مین راؤنڈ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ24 مارچ کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائیگا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 26 مارچ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا، میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 29 مارچ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…