ہفتہ‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2025 

عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی،تیاریاں شروع،بڑی وجہ سامنے آگئی

datetime 6  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی،تیاریاں شروع،بڑی وجہ سامنے آگئی، عمران خان نے انتخابی گوشواروں میں آف شور کمپنی کا ذکر نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اْترتے،الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف درخواستیں باضابطہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے انھیں نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ وکیل شاہنواز ڈھلوں کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے انتخابی گوشواروں میں آف شور کمپنی کا ذکر نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اْترتے، اس لیے اْنھیں نااہل قرار دیا جائے۔ آف شور کمپنی بنا کر انہوں نہ صرف اپنے اثاثے چھپائے بلکہ اس رقم پر انھوں نے ٹیکس بھی ادا نہیں کیا۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈز میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق کیس پاناما لیکس کی درخواستوں سے منسلک کرتے ہوئے سماعت اٹھائیس ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ پارٹی فنڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست پی ٹی ا?ئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے دائر کی تھی۔ چیف الیکشن کمشنر نے تحریک انصاف کے وکیل سے کہا کہ پارٹی فنڈ کیس میں تحریک انصاف کہتی ہے کہ الیکشن کمیشن کو سماعت کا اختیار نہیں، اس کیس میں آپ کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن پاناما لیکس کی سماعت کر سکتا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے خلاف شہری وحید کمال کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی گئی ہے۔ ادھر وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 28 ستمبر سے پہلے جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…