جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے!!! مجھے دھمکیاں دینے والے مجھے جانتے نہیں!! سینئر سیاستدان نے یہ کیا اور کسے کہہ دیا؟

datetime 6  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم رائیونڈ اس لئے جا رہے ہیں کہ وزیر اعظم نے اربوں روپے کی کرپشن کی اور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے ‘ بنی گالہ آنے کی دھمکی دینے والے مجھے جانتے نہیں اور کیا سمجھتے ہیں د ھمکی دیں گے تو میں پچھے ہٹ جاؤں گا۔ منگل کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج یوم دفاع کا دن ہے۔ اس موقع پر پاکستانیوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ متحدہ کے قائد نے ’’را‘‘ سے مل کر کراچی کا امن تباہ کر دیا اس وجہ سے کراچی کے تاجر اپنا کاروبار چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں مہاجروں کو پیغام دیتا ہوں کہ میں آپ کے ساتھ ہوں۔ میری والدہ محترمہ ہجرت کر کے پاکستان آئی تھیں جو ہجرت کر کے آتا ہے وہ زیادہ محب وطن ہوتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم رائے ونڈ کی طرف اپنے مطالبات لے کر جا رہے ہیں کیونکہ وزیر اعظم نواز شریف اربوں روپے چھپا کر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے بنی گالہ آنے کی دھمکی دینے والے مجھے جانتے ہیں دھمکی دے کر کیا سمجھتے ہیں میں پیچھے ہٹ جاؤں گا میں نے کوئی چیز نہیں چھپائی مجھے بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ رائے ونڈ مارچ میں شرکت کیلئے پاکستان بھر کے لوگوں کو بلاؤنگا۔ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے عوام کی خدمت کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…