کراچی (این این آئی)سی ٹی ڈی پولیس نے عیدالاضحی سے قبل معروف علماء کرام کی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم جماعت کے 5دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔ملزمان نے علماء کرام کی ریکی بھی مکمل کرلی تھی ۔ملزمان سے برآمد کیے گئے اسلحہ کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوادیا جہاں سے ان کے مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ایس ایس پی نوید خواجہ کے مطابق حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے واقعات کا سراغ لگانے کے لیے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی ہدایت پر ایک اسپیشل ٹیم تشکیل دی گئی ،جس نے جائے واردات سے حاصل ہونے والے شواہد کی روشنی میں 5دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔دہشت گردوں میں سید عامر حسین رضوی عرف عامر عرف بابر ولد سید رخسار حسین رضوی ،زین العابدین عرف سنی ولد شاکر حسین ،فیضیاب علی عرف اصفہان عرف شیراز ولد سید ممتاز علی ،سید محسن حسین عرف طلحہ عرف پگل ولد سید کاشف حسین زیدی اور سید محمد عباس عرف عاشر عرف حمزہ ولد سید وجاہت حسین شامل ہیں ۔دہشت گردوں نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ وہ مذہبی بنیادوں پر ڈاکٹرز،علماء کرام اور اہم شخصیات کو ریکی کرکے نشانہ بناتے تھے ۔ملزمان سے برآمد کیے گئے اسلحہ کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوایاگیا جہاں سے ان کے مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔دہشت گردوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ عید الاضحی سے قبل کراچی میں اہم علماء کرام کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے جبکہ ان کی ریکی بھی مکمل کر رکھی تھی ۔سی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ بنادیا ۔ملزمان نے شاہ فیصل کالونی میں حافظ محمد ساجد ولد محمد شفیع ،گلستان جوہر میں حبیب الرحمن ولد حاجی نذیر احمد ،لانڈھی میں ڈاکٹر فضل الرحمن ولد ڈاکٹرعبدالرحمن ،گلشن اقبال میں مفتی غلام اکبر اور مفتی غلام حسین جبکہ جمشید کوارٹر میں افتخار احمد ولد جان غلام محمد ،تھانہ ایئرپورٹ میں نصیب خان اور اآصف ،گلستان جوہر میں مولانا یاسر ولد میر صمد اور مضروب احمد ولد مطیع الرحمن ،سمن آباد کے علاقے میں قاری غلام سرور ولد اللہ وسایا ،بوٹ بیسن کے علاقے میں عیسیٰ ولد گل محمد ،نیو کراچی کے علاقے میں محمد عمران ولد بشیر احمد ،کھوکھرا پار کے علاقے میں محمد تنویر ، محمد توصیف سمیت 17افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے ۔ملزمان کے قبضے سے 3تیس بور پستول ،2نائن ایم ایم پستول برآمد ہوئے ۔ملزمان کوان مقدمات میں باقاعدہ گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
اہم علماء کرام کے قاتل گرفتار،کس کس کو قتل کیا؟ حیرت انگیز انکشاف،قاتلوں کے نام سامنے آگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
فورنگ میں ایک رات
-
فیول سبسڈی ختم، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
موبائل صارفین کیلئے خوشخبری! سمارٹ فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم
-
ورلڈ کپ کی پیش گوئیوں میں سو فیصد ریکارڈ، ماہر نے نئی چیمپئن ٹیم چُن لی
-
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں نئی تاریخ رقم، 68 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
بھارتی نوجوان بلے بازکی ون ڈے میں تیز ترین نصف سنچری
-
وزیراعظم نے سرکاری تعطیلات کی منظوری دیدی
-
خیبر: باڑہ میں گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی غیرملکی فرانسیسی خاتون 4 بچوں سمیت بازیاب
-
قصور میں 2 کروڑ روپے مالیت کی مبینہ ڈکیتی کا ڈراپ سین، مدعی ہی ملزم نکلا
-
موسمی پیش گوئی، آئندہ 24 گھنٹے
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
فیفا ورلڈکپ 2034 کیلیے پاکستان کا 4 لاکھ تربیت یافتہ کارکن بیرونِ ملک بھیجنے کا منصوبہ



















































